Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان سے ناخوش
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان سے ناخوش
پاکستان

سینئر پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے 24 نومبر کو احتجاج کے اعلان سے ناخوش

Published November 14, 2024
Tags: Featured عمران خان کے وکیل اور بہن نے بدھ کو بتایا کہ عمران خان نے وکیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی نے مارچ کیلئے ایک کمیٹی بھی تشک
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے 24؍ نومبر کی تاریخ کے اعلان سے خوش نہیں۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کے وکیل کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطے کیے۔ یہ رہنما اپنی آپسی بات چیت میں عمران خان کے اعلان سے خوش نہیں تھے۔

پارٹی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور آئندہ چند روز میں عمران خان کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے اور انہیں احتجاج کی کال واپس لینے پر آمادہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔

پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم لوگ ایک اور کوشش کریں گے اور عمران خان کو احتجاج کی کال واپس لینے کا مشورہ دیا جائے گا۔

دی نیوز کے پاس تحریک انصاف کے اُن رہنماؤں کے نام موجود ہیں جو عمران خان کے 24 نومبر کو ڈو آر ڈائی (Do or Die) احتجاج کے فیصلے سے خوش نہیں تاہم، پارٹی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ اگر دی نیوز کی جانب سے ان رہنماؤں کے نام شائع کیے گئے تو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر انہیں برا بھلا کہا جائے گا۔

پارٹی کے یہ رہنما عام نہیں بلکہ سرکردہ لیڈرز ہیں، ان میں سے کچھ عوامی سطح پر کافی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہیں لیکن پس پردہ بات چیت میں وہ پی ٹی آئی کی ایسی سمجھدار شخصیات میں شامل ہیں جو پارٹی سوشل میڈیا کے دباؤ میں ہیں۔

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہتر مشورے کی ضرورت ہے، ایسے احتجاج اور دھرنے کیلئے نہ صرف 24 نومبر کا انتخاب جلد بازی میں کیا گیا ہے، اس میں سکیورٹی کے علاوہ لاجسٹک کے بھی کئی مسائل ہیں۔ ڈی چوک پر دھرنے میں حصہ لینے والے مظاہرین کی تعداد ایک ہزار ہونے کے باوجود انہیں کھانا کیسے دیا جائے گا؟ واش رومز کا کیا انتظام ہوگا؟ جب سیکورٹی والے ڈی چوک پر آپ کی آمد روکنے کیلئے بیٹھے ہوں تو ایسے میں لاجسٹک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے احتجاج سے نہ صرف بشریٰ بی بی کے دوبارہ گرفتار ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ اس سے عمران خان کے جیل میں قیام کو بھی طول ملے گا۔ عمران خان کو پہلے ہی عدالتوں سے کئی مقدمات میں ریلیف مل چکا ہے، معاملات کے آگے بڑھتے ہی اگر انہیں 190 ملین پونڈز کیس میں سزا سنا بھی دی جاتی ہے تو چند ماہ میں انہیں ہائی کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف آخری کیس ہے اور شکایات کے باوجود عدالتیں ہمیں ریلیف دے رہی ہیں۔

ایک رہنما نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے رابطہ کر لیتی تو ایسا کوئی احتجاج نہ ہوتا۔

عمران خان کے وکیل اور بہن نے بدھ کو بتایا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے بدھ کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ [حکومت مخالف] احتجاج کی آخری کال ہے، پی ٹی آئی کے بانی نے زور دیا ہے کہ پارٹی کی پوری قیادت مارچ کا حصہ ہوگی۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج صرف اسلام آباد میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر اور دنیا بھر میں ہوگا جہاں جہاں عمران کے حامی موجود ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی نے مارچ کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی اور کہا تھا کہ جو لوگ اس میں شامل ہیں ان کے نام ظاہر نہ کریں کیونکہ عمران خان کو ڈر ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

دی نیوز نے بدھ کو پہلے ہی یہ خبر شائع کی تھی کہ چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں ڈوُ آر ڈائی احتجاج اور ممکنہ دھرنے کی تاریخ چاہتے ہیں لیکن انہیں ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے قائل کیا جا رہا تھا کہ مناسب منصوبہ بندی اور فائدے نقصان کا جائزہ لیے بغیر اگر ایسے کسی احتجاج کا اعلان کیا گیا تو معاملہ الٹا پڑ سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredعمران خان کے وکیل اور بہن نے بدھ کو بتایا کہ عمران خان نےوکیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی نے مارچ کیلئے ایک کمیٹی بھی تشک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں، پولیس نے عدالت کو بتادیا
Next Article ٹرمپ ٹیم نے پینٹاگون افسران کو برطرف کرنے کی تیاری شروع کردی: خبر ایجنسی کا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان کے عبدالحنان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار پائے ہیں۔بھارت کے شہر چنئی…

August 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔صدر مملکت کے…

September 20, 2024
انٹرٹینمنٹ

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئےگلوکارہ ریاناکو پونے 2 ارب روپے معاوضہ

گجرات (شوبز ڈیسک): بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 'پری…

March 1, 2024
صحت

ٹی بی اب جان لیوا نہیں‌: نیا طاقتور مرکب سی ایل بی 073 تیار کر لیا گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): طبی سائنس میں جدید ترین پیشرفت کے باوجود ٹی بی اب تک خوفناک مرض کی صورت میں…

March 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?