Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاکستان

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published November 21, 2024
Tags: 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی Featured خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہ
Share
SHARE

پاراچنار (ویب‌ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرم لوئر کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نےحملہ کیا۔ گاڑیاں پاراچنار سے پشاور جارہی تھیں کہ قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو پہاڑوں سے نشانہ بنایا گیا۔گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت 38 افراد شامل ہیں جب کہ متعد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے ضلع کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد کے کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔

صدر نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اس واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں شرپسندوں کی معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِاعظم نے حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے، ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں مثالی سزا دی جائے گی، تخریب کار ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

TAGGED:38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمیFeaturedخود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگضلع کرم میں پاراچنار سے پشاورمسافر گاڑیوں پر فائرنگہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ
Next Article حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ مذاکرات نہیں چل رہے، خواجہ آصف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سابقہ آمر پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق صدر اور ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی…

February 5, 2023
دلچسپ و عجیب

بھارتی شہری گدھی کے دودھ کی فروخت سےلکھ پتی بن گیا

گجرات- انڈیا (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے دھیرن سولنکی نامی شخص نے سرکاری نوکری نہ ملنے…

April 22, 2024
دنیا

1 دن میں 500 روسی فوجی ہلاک و زخمی کیے ہیں؛ یوکرین کا دعویٰٰ

باخموت (ویب ڈیسک): یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی شہر…

March 12, 2023
صحت

بنوں-خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس ظاہر

بنوں (ہیلتھ ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا جہاں 3 سالہ بچہ…

August 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?