Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے
پاکستانتازہ ترین

گرینڈ آپریشن کے بعد اسلام آباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے

Published November 27, 2024
Tags: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گرینڈ آپریشن سڑکیں آمدورفت کیلئے کھول دی ہیں شہر میں معمولات زندگی بحال کاروباری مراکز کھل گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر اقتدار میں کاروباری مراکز کھل گئے جبکہ تمام تعلیمی کل سے سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی،انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کیلئے کھول دی ہیں،ڈی چوک پرجگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے کپڑے، جوتے پڑے ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں،ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹائے جانے کا کام جاری ہے، جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔شرپسندوں کے خلاف اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا،ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹائے جانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

جگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے کپڑے، جوتے پڑے ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں جبکہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیںآمدورفت کیلئے کھول دی ہیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو علاقے میں موجود کنٹینرز ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
عرفان میمن کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے راستے فی الفورکھولے جا رہے ہیں، کوشش ہے کہ صبح ہونے سے قبل شہریوں کیلئے راستے کھول دیے جائیں گے۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی صبح تک مکمل ہونے کو یقینی بنائے جائیں۔

TAGGED:پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گرینڈ آپریشنسڑکیں آمدورفت کیلئے کھول دی ہیںشہر میں معمولات زندگی بحالکاروباری مراکز کھل گئےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ آئینی بینچ کا پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے سے انکار
Next Article اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان60 روزہ فائر بندی کا معاہدہ نافذہوگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ اسلام…

August 6, 2024
پاکستانتازہ ترین

تیسری کلاس تک بچوں کو بغیر امتحان آگےبڑھایا جائیگا؛محکمہ تعلیم سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ میں پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کے مزے آگئے، محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں…

February 9, 2023
پاکستان

تھریٹس ہیں،الیکشن نہ کرائیں:حساس اداروں کی الیکشن کمیشن کوبریفنگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ حالات میں شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی۔ذرائع…

March 10, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت کاIMF کےمطالبہ پربجلی صارفین پر ڈبل سرچارج عائد

کراچی (ویب ڈیسک):حکومت نے آئی ایم ایف کے ایک اور مطالبے پر سرتسلیم خم کرتے ہوئے یکم جولائی سے ملک…

March 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?