Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کا ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کا ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان
پاکستان

عمران خان کا ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان

Published December 3, 2024
Tags: Featured اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں بانی پی ٹی آئی تحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں شہداءکا خون ناحق ضائع نہیں جائیگا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان
Share
SHARE

راولپنڈی(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاں بحق ہونے کارکنوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان،شہداءکا خون ناحق ضائع نہیں جائیگا،ہر فورم پر ان شہداءکا کیس لیکر جائیں گے،حقیقی آزادی کی تحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے آفیشل اکاﺅنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن بنا کر اس واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے عناصر کو سخت سے سخت سزائیں سنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ شواہد غائب نہ کئے جا سکیں۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور وہ پاکستان میں کہیں بھی جاکر احتجاج کر سکتاہے ۔ اس سے پہلے بھی 9مئی کو ہمارے 25کارکنوں کو شہید کیا گیا اور اس بار بھی پرامن مظاہرین پر گولیاں برسائی کر درجنوں گارکنوں کو شہید کیاگیا جو کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کال پر لاکھوں مظاہرین تمام تر رکاوٹوں اور دھمکیوں کے باوجود جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بحالی کیلئے اسلام آباد پہنچے لیکن ان پرامن لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔بانی پی ٹی آئی کا اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ پرامن مظاہرین پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے ایک قدم آگے سنائپرز اور دیگر جان لیوا سلحے سے ان کا قتل عام کیا گیاجو ڈیتھ سرٹیفکیٹس میں بھی سامنے آچکا ہے ۔

ڈی چوک پر ہمارے درجنوں مظاہرین کو زخمی و شہید کیاگیااور ہمارے 6ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کوہدایات دی ہیں کہ شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلا ح و بہبود کی ذمہ داری لیں اور جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کیلئے تمام توانائی خرچ کریں جبکہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے کوششیں کرنے والے وکلاءکی حوصلہ افزائی کی جائے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد کے ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوںبانی پی ٹی آئیتحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیںشہداءکا خون ناحق ضائع نہیں جائیگامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رحیم یار خان کا رہائشی مسافر روہڑی اسٹیشن پر گرفتار، 1 کلو منشیات برآمد
Next Article پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔اسپیکر قومی اسمبلی…

April 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

7 دن میں 400 کروڑ بزنس، ’استری2‘ نے ہندی سینما کا نیا ریکارڈ بنادیا

ممبئی(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ اپنی ریلیز کے پہلے 7 دنوں…

August 22, 2024
تازہ تریندلچسپ و عجیب

اس سیارےکے معمر ترین کچھوے کی 190 ویں سالگرہ

کراچی (ویب ڈیسک): کائنات کے ہزاروں دلچسپ و حیرت انگیز مناظر میں‌سے ایک منظر اس سیارے پر قدیم اور معمر…

December 29, 2022
انٹرٹینمنٹ

میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے: اکشے کمار کا آراو (Aarav)سے متعلق انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی سخت…

May 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?