پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخواکے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں۔نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں۔
بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سیکڑوں کارکنان ہمارے زخمی ہیں اور دہشتگرد بھی ہمیں کہا جارہا ہے، آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔