Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی حکومت کیجانب سےسوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہیں؛ ایلون مسک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > بھارتی حکومت کیجانب سےسوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہیں؛ ایلون مسک
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارتی حکومت کیجانب سےسوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہیں؛ ایلون مسک

Published August 6, 2025
Tags: Featured احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی انٹرنیٹ سنسرشپ پر شدید قانونی جنگ جاری ایلون مسک اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر
Share
SHARE

نیویارک (ٹیک ڈیسک): ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے درمیان انٹرنیٹ سنسرشپ پر شدید قانونی جنگ جاری ہے۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایکس نے مارچ 2025 میں بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے احکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی اور بھارتی آئین کے منافی ہیں۔بھارت کی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ غیر قانونی مواد، جعلی خبروں اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

حکومت نے اکتوبر 2024 میں “سہیوگ” نامی ویب پورٹل متعارف کرایا جس کے ذریعے اب سینکڑوں سرکاری ادارے اور پولیس اہلکار براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مواد ہٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہیں سیاسی تنقید، طنزیہ پوسٹس، اور کارٹونز ہٹانے کے لیے بھی کہا گیا۔ مثلاً ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی اور ریاستی وزیراعلیٰ کو مہنگائی کی نمائندگی کرتے “ریڈ ڈائناسور” سے لڑتے دکھایا گیا، جسے حکام نے “اشتعال انگیز” قرار دیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق مارچ 2024 سے جون 2025 کے دوران بھارت نے X سے 1400 سے زائد پوسٹس اور اکاؤنٹس ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ان میں کچھ پوسٹس جعلی معلومات اور قابل اعتراض مواد پر مبنی تھیں، لیکن بہت سی پوسٹس سیاسی طنز یا حکومت پر تنقید پر مبنی تھیں۔

ایلون مسک جو خود کو “آزادی اظہار کا حامی” کہتے ہیں، بھارت سمیت کئی ممالک میں حکومتوں کے ساتھ اس حوالے سے تنازعات کا سامنا کر چکے ہیں۔ تاہم بھارت، جہاں ایکس کے لاکھوں صارفین ہیں، مسک کے لیے ایک اہم مارکیٹ بھی ہے۔

اگرچہ مسک اور مودی کے ذاتی تعلقات بظاہر خوشگوار ہیں، لیکن یہ قانونی جنگ ٹیکنالوجی، اظہار رائے اور حکومتی اختیار کے درمیان ٹکراؤ کی مثال بن چکی ہے۔

TAGGED:Featuredاحکامات آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزیانٹرنیٹ سنسرشپ پر شدید قانونی جنگ جاریایلون مسک اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودیبھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ: پاکستانی طلبا نے 4 میڈلز جیت کرجھنڈے گاڑ دیے
Next Article اسرائیل کا مقصد یرغمالیوں‌کی رہائی نہیں فلسطینیوں کو بھوکا مار کر ان کی جدوجہد کو کچلنا ہے: مصری صدر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

قلندرز کی دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو ایک رنز سے شکست

ملتان (اسپورٹس ڈیسک):ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان…

February 14, 2023
پاکستان

حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی اتحادیوں کی مجوزہ ترامیم مؤخر ہونے کا…

September 15, 2024
انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کیساتھ خاندانی دشمنی ہے؛ ندا یاسر کا پوڈکاسٹ میں انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ خاندانی…

November 13, 2023
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ عید پر ریلیز نہیں ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں یعنی بڑی عید پر…

March 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?