کراچی (ویب ڈیسک): دھوپ کنارے اور تنہائیاں جیسے پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) کے شہرہ آفاق ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ مرینہ خان 60 برس کی ہوگئیں۔ اداکارہ مرینہ خان نے گزشتہ رات اپنی ساٹھویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے فریحہ الطاف اور دیگر دوستوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔
گیلکسی لالی ووڈ کے انسٹاگرام پیج پر ادکارہ مرینہ خان کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب کی وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں فریحہ الطاف اور دیگر دوستوں کے ساتھ انگریزی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ مرینہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوش مزاجی کی بھی تعریف کی ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ مرینہ خان زندگی سے بھرپور خاتون لگ رہی ہیں۔
تاہم عادت سے مجبور کچھ ناقدین نے عمررسیدہ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ”ان آنٹیوں کو کوئی سمجھائے کہ اس عمر میں ہڈی وڈی کریک ہوگئی تو پھر نہیں جڑتی“۔