Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: روس کی یوکرین میں شدید گولہ باری اور میزائل حملے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > روس کی یوکرین میں شدید گولہ باری اور میزائل حملے
تازہ تریندنیا

روس کی یوکرین میں شدید گولہ باری اور میزائل حملے

Published December 29, 2022
Tags: میزائل حملے تیز
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): یوکرینی افواج کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے جنوبی یوکرین میں حال ہی میں خالی کیے گئے شہر کھیرسن میں گولہ باری اور میزائل حملے تیز کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں خالی کیے گئے یوکرینی شہر کھیرسن میں روس نے شہری علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے 33 میزائل داغے ہیں۔ دوسری جانب روس نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کردی ہے۔

مشرقی صوبے ڈونیسٹک میں یوکرین کے زیر قبضہ شہر باخموت کے اطراف شدید جھڑپیں جاری رہیں جبکہ شمالی صوبے لوہانسک کے شہر سواتوو اور کریمنا کے اطراف یوکرینی افواج روسی دفاع کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز (28 دسمبر کو) یوکرین میں فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں، یوکرینی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑوسی ملک بیلاروس میں موجود روسی طیاروں کے اڑان بھرنے کے بعد ملک بھر میں الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم رائٹرز نے ان معلومات کی فوری تصدیق نہیں کی ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے یوکرین میں فوجی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ روس نے ممکنہ طور پر یوکرین کے مشرق میں واقع شہر کریمینا میں اپنی فوج کو مزید نفری فراہم کی ہے کیونکہ یہ روس کے لیے اہم لاجسٹک مرکز ہے اور یوکرین کی جانب سے مزید پیش قدمی کے بعد یہاں روسی افواج نسبتاً کمزور ہو گئی ہیں۔

البتہ جنگ کے 11 ماہ بعد بھی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے اب بھی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی 10 نکاتی امن منصوبے پر زور دے رہے ہیں جس میں روس کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرنے اور اپنی تمام فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب روس نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یوکرین کو روس کی جانب سے الحاق شدہ علاقوں کو قبول کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ روس نے یوکرین کے 4 علاقے مشرق میں لوہانسک اور ڈونیٹسک اور جنوبی علاقے کھیرسن اور زاپوریزہیا پر قبضہ کرلیا تھا، اس سے قبل روس نے ریفرنڈم کا اعلان کیا تھا تاہم یوکرین اور مغربی ممالک نے اس ریفرنڈم کو مسترد کردیا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین کے چار علاقوں کا الحاق کرچکا ہے، ایسی صورتحال میں یوکرین کے لیے امن کا کوئی منصوبہ قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ جو منصوبے ان حقائق کو مدنظر نہیں رکھتے وہ پرامن نہیں ہو سکتے۔

گزشتہ ماہ یوکرین نے جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرکے کھیرسن کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کے بعد روسی افواج کو یہ علاقہ چھوڑنا پڑا تھا، کھیرسن سنیپرو دریا کے قریب واقع ہے جو اسٹریٹجک کے لحاظ سے بھی انتہائی اہم شہر ہے۔

تاہم کھیرسن کی آزادی کے بعد ڈینپرو کے مشرقی کنارے میں روس کی جانب سے مسلسل گولہ باری کے باعث شہریوں میں خوف طاری ہوگیا جس کے سبب کئی لوگ شہر چھوڑ کر چلے گئے۔

یوکرینی صدر نے ٹیلی گرام کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے کھیرسن میں قائم ہسپتال پر گولہ باری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولہ باری کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچا، عملے اور مریضوں کو پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم رائٹرز اس کی فوری تصدیق نہیں کر سکا۔

TAGGED:میزائل حملے تیز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ونڈوز میں خفیہ فولڈر بنائیں اور ذاتی ڈیٹا سب سے چھپائیں
Next Article ازبکستان:بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا: سابق اسرائیلی میجر کا دعویٰ

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے دعویٰ کیا ہے…

August 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: میٹرک بورڈ میں نتائج کی تبدیلی سےمتعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (ویب ڈیسک): میٹرک بورڈ میں نتائج کی تبدیلی کے معاملے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی چینل…

October 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کےتحائف: عدالت میں قیامِ پاکستان سےحساب ہوگا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کرنےکی درخواست…

December 25, 2022
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

روس نےسونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنیوالا ہتھیار بنا لیا

ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق…

January 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?