Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: موٹرولا نے’جی‘ سیریز کےدو نئےفونز متعارف کروا دیے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > موٹرولا نے’جی‘ سیریز کےدو نئےفونز متعارف کروا دیے
سائنس و ٹیکنالوجی

موٹرولا نے’جی‘ سیریز کےدو نئےفونز متعارف کروا دیے

Published January 25, 2023
Tags: ’جی‘ سیریز کے دو فونز متعارف Featured طویل عرصے بعد ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے موٹو جی 53 موٹو جی 73
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): ملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نے طویل عرصے بعد ’جی‘ سیریز کے دو فونز زبردست فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیے ہیں جن کی قیمت بھی انتہائی کم ہے۔ موٹرولا جلد ہی مزید دو فونز کو بھی پیش کرنے والا ہے، تاہم کمپنی نے اب ’موٹو جی 53‘ اور ’موٹو جی 73‘ کو پیش کردیا۔

موٹو جی 73

کمپنی نے اس موبائل کو 5۔6 انچ اسکرین میں اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 930 کی چپ اور ڈیمنسٹی 920 کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

فون کو ایک ہی ماڈیول یعنی 8 جی بی ریم 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

موٹو جی 73 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا دیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور فون میں فائیو جی سپورٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔

پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے حامل فون میں 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اس کی قیمت پاکستانی 65 ہزار روپے تک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس فون کو کمپنی نے فوری طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت ایشیا کے دوسرے ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کی جانب سے ریزر2022 اورایکس 30 کی تقریب رونمائی کا انعقاد نہیں کیا جاسکا

موٹو جی 53

کمپنی نے اس فون کو بھی 5۔6 انچ اسکرین اور فائیو جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔

موٹو جی 53 کو مختلف یعنی 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے، اسی طرح اسے مختلف میموریز ماڈیولز میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون میں بھی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس میں 18 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی دو کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

موٹو جی 53 کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اسے بھی اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہے اور اس کے کم جی بی ماڈیول کی قیمت 39 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 65 ہزار روپے تک ہونے کی امید ہے۔

اس فون کو بھی کمپنی نے ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے بھی جلد پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

TAGGED:’جی‘ سیریز کے دو فونز متعارفFeaturedطویل عرصے بعدملٹی نیشنل امریکی کمپنی موٹرولا نےموٹو جی 53موٹو جی 73
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بنگلور میں نوٹوں کی بارش حقیقت بن گئی
Next Article جسٹن بییر کےگانوں کےرائٹس 20 کروڑ ڈالرز میں فروخت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

کینسر، دل کے مریضوں کیلیےخوشخبری:جلد ویکسین تیارہونےکاامکان

میساچوسیٹس (ہیلتھ ڈیسک): ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دہائی کے آخر تک کینسر اور دل کے مرض کے لیے…

April 10, 2023
Uncategorizedکھیل

ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا

دہلی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ…

October 11, 2023
کھیل

بھارت میں‌ڈینگی شدید ہوگیا، معروف کمنٹیٹر بھی ڈینگی میں مبتلا

دہلی (اسپورٹس ڈیسک): معروف بھارتی کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وہ…

October 12, 2023
پاکستان

ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کرمجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: وزیر داخلہ سندھ

کراچی (ویب‌ڈیسک): وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا…

April 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?