کراچی ( ٹیک ڈیسک): ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرلیا ہے۔
ایلون مسک توئٹر کے مالک بننے کے بعد نئے نئے تجربے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے اب اپنا نام تبدیل کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑدیا۔
ایلون مسک نے اپنی اس نئی سرگرمی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، میں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مسٹرٹویٹ‘ رکھ لیا ہے۔
Changed my name to Mr. Tweet, now Twitter won’t let me change it back 🤣
— Mr. Tweet (@elonmusk) January 25, 2023
ساتھ ہی ایلون نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ اب ٹوئٹر انہیں یہ نام پھر سے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین اپنا اکاؤنٹ ہینڈل تبدیل نہیں کرسکتے تاہم انہیں اس بات کی پوری اجازت ہے کہ وہ جب چاہے نام تبدیل کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر کے سربراہ کی اس پوسٹ پر کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
Twitter is NOT an airport, you don’t have to announce your departure. Just leave. That is your best way of protest because no one else actually cares.
— Lee Baldry (@leebaldry) January 25, 2023
ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک وکیل جو ٹیسلا کے حصص کی قیمت پر مسک کے خلاف مقدمہ لر رہے ہیں انہوں نے پیر کو کمرہ عدالت میں ایلون کو غلطی سے “مسٹر ٹویٹ” کہہ کر پکارا تھا۔
For anyone not in on the joke, the lawyer for the investors suing Elon accidentally called him “Mr. Tweet” while grilling him this week.
— Patrick McGee (@PatrickMcGee_) January 25, 2023