ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب نے بائی ائیر آنے والوں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کروا دیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایک نئی مفت ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت وہ افراد جو ملک میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے، مسجد نبوی ﷺ کی زیارت ، سیاحتی مقامات کی سیر اور سیرو تفریح کی غرض سے آئے گیں، وہ اسے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور ملک میں چار دن قیام پذیر ہوسکیں گے۔
یہ سہولت صرف سعودیہ ائیر لائنز اور فلائناس ائیرلائنز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہی ہے، ویزے کے لیے مسافر دونوں ائیر لائنز کی ویب سائٹس پر درخواست جمع کراسکتے ہیں، جہاں فوراً سہولیات میسر کی جائے گی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی ائیر لائنز اور فلائناس ائیرلائنز سے ٹکٹ لینے والوں کے لیے یہ ویزا تین ماہ تک کارآمد رہے گا جب کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ائیر لائنز کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ ٹکٹ خریدنے والے کو ائیر لائن فری ٹورسٹ ویزا فراہم کردے گی۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا تھا کہ ویزا صرف ان لوگوں کو فراہم کیا جائے گا جو ملک میں سیاحت اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آئیں گے۔