Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا
کھیل

سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 3 رنز سے ہرادیا

Published February 22, 2023
Tags: 3 رنز سے شکست Featured سنسنی خیز مقابلے کنگز کو ہرادیا
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرادیا۔ملتان کے 197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست ہوئی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رنز اسکور کیے۔

A rollicking ton by skipper @iMRizwanPak and a wonderful fifty from @shani_official gets @MultanSultans to a mammoth total 👏

Can @KarachiKingsARY chase this down?#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/eWUBrdibLQ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ رضوان 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کراچی کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز شاندار رہا، پہلی وکٹ پر 72 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور میتھیو ویڈ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمز ونس 75 رنز بناکر رنز آؤٹ ہوئے۔

حیدر علی بھی 12 رنز اور شعیب ملک 13 بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم اور بین کٹنگ نے سلطانز کے بولر کے سامنے مزاحمت کی لیکن بین کٹنگ بھی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عماد وسیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو ایک بار پھر فتح نہ دلا سکے۔ کنگز کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی اور یوں اسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عماد وسیم 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہے، اس نے 5 میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز بھی 5 میچز کھیل چکی جن میں سے اُسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

TAGGED:3 رنز سے شکستFeaturedسنسنی خیز مقابلےکنگز کو ہرادیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھی عوام کی محبت کسی بھی آسائش سے ہزارگنا بہتر ہے ؛ زین شاہ
Next Article خاتون سمیت3 افراد کے قتل کے الزام میں سردار کھیتران گرفتار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

پی ایس او مالی بحران:وصولی واجبات 620 ارب روپے تک جا پہنچے

اسلام آباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ایل این جی نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی ناردرن گیس پائپ…

January 8, 2023
پاکستان

وزیر اعظم کی بجلی بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی

(ویب ڈیسک‌): وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے…

July 7, 2024
پاکستانکاروبار

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئیگی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑےگا: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو…

April 22, 2024
پاکستان

جس کی لاٹھی اُس کی بھینس:اسحاق ڈارکےنیب ریفرنس واپس

اسلام آباد (نجات نیوز): احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔ اسلام…

January 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?