کوہاٹ (ویب ڈیسک):کوہاٹ میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 17 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب پیش آیا جس میں دو بچوں سمیت 17 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید ہوا ہے۔
ٹریفک حادثہ ٹرالر اور مسافر فلائنگ کوچ کے مابین پیش آیا جس میں دونوں گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ جنوبی وزیر ستان سے پشاور جا رہی تھی جس میں مختلف علاقوں کے مسافر سوار تھے، جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں کی حالت بہت خراب ہے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسانی لاشیں ٹکڑوں میں تبدیل ہوئی۔