Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ کی بحالی:سندھ یونائیٹڈ پارٹٰی سکھر سے کراچی لانگ مارچ کریگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ کی بحالی:سندھ یونائیٹڈ پارٹٰی سکھر سے کراچی لانگ مارچ کریگی
پاکستان

سندھ کی بحالی:سندھ یونائیٹڈ پارٹٰی سکھر سے کراچی لانگ مارچ کریگی

Published February 3, 2023
Tags: پیدل مارچ کا اعلان زین شاہ سندھ کی بحالی سندھ یونائیٹڈ پارٹی
Share
SHARE

جامشورو (نجات نیوز): سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سندھ کی بحالی کے عنوان سے 15 فروری کو سکھر سے کراچی تک پیدل مارچ کا اعلان کیا ہے۔ زین شاہ نے کہا کہ سندھ میں منظم طریقے سے آبادکاری کی جارہی ہے، گزشتہ 15 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کا ہر ادارہ تباہ کردیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز جامشورو میں پارٹی چیئرمین سید جلال محمود شاہ کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سید زین شاہ، روشن علی بھرو، آغا قمر مشوانی، جگدیش آہوجا، امیر آزاد پنہور، امیر علی تھیبو، غلام مصطفی چانڈیو، خواجہ نوید، مختار میمن اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی کی 15 سالہ بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھ سیاسی، سماجی اور معاشی تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

سیلاب سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے۔ بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھ کے ہر ادارے میں کرپشن عروج پر ہے۔ سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضے کے بعد غیر ملکیوں کو منظم طریقے سے سندھ میں آباد کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے سندھ کی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے، ایس یو پی نے پیپلز پارٹی کے اس سندھ دشمن اقدام کے خلاف سندھ مارچ کے نام سے 15 فروری 2023 سے 19 مارچ 2023 تک سکھر سے کراچی تک پیدل مارچ کا اعلان کیا ہے۔

The Sindh United Party (SUP) has made the decision to hold a "long march" from Sukkur to Karachi, beginning on February 15, in protest to price increases, corruption, lawlessness, and the province's economic difficulties.#SindhRehabilitationMarch@SindhRehab

— Sayed Zain Shah (@Sayed_ZainShah) February 3, 2023

19 مارچ کو کراچی میں مارچ کے اختتام پر عوامی جلسہ کیا جائے گا۔

سید زین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں سندھ حکومت کی سرکاری مشینری نے بدترین جوڑ توڑ کیا۔ پیپلز پارٹی کے پیرول پر آر اوز اور ڈی آر اوز کام کرتے نظر آئے۔ الیکشن کمیشن کا رویہ مکمل طور پر جانبدارانہ تھا جو انتہائی افسوسناک ہے۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی اس دھاندلی زدہ الیکشن کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دوبارہ صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ پشاور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ریاست اور حکومت کی نااہلی کے باعث دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

سنڌ جِي بحالي مارچ

سنڌ يونائيٽڊ پارٽيءَ سنڌ جِي بحالي جَي عنوان سان 15 فيبروري تي سکر کان ڪراچي تائين پيادل مارچ جو اعلان ڪري ڇڏيو. زين شاهه چيو ته سنڌ ۾ منظم طريقي سان ڌاري آبادڪاري ڪئي پئي وڃي، پيپلزپارٽي جي گذريل 15 سالن جي حڪومت سنڌ جي هر اداري کي تباهه ڪري ڇڏيو آهي pic.twitter.com/FTpo9rPvD1

— Asghar Narejo (@AsgharNarejoo) February 2, 2023

سید زین شاہ نے کہا کہ وہ سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔ سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک پر مسلط کرپٹ حکومت فاشسٹ رویے کا مظہر ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری حکومت کی حماقت کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسے ہتھکنڈے کسی بھی جمہوری نظام میں ناقابل قبول ہیں۔ ہم شیخ رشید کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سید زین شاہ نے کہا کہ آج ملک غلط خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ مہنگائی غلط معاشی پالیسی اور کرپشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اور موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے لڑ کر سندھ کے حقوق کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

TAGGED:پیدل مارچ کا اعلانزین شاہسندھ کی بحالیسندھ یونائیٹڈ پارٹی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت میں کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنیوالے1800 مرد گرفتار
Next Article پی ٹی آئی کا حکومتی اے پی سی ڈرامہ قرار، شرکت سے انکار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

رات 12 بجے تک اسمبلی تحلیل کردیں گے؛وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے…

January 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

حج پروازوں کا آغاز؛ 2 فلائٹس کراچی اور 1 پروازلاہور سےحجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی سے اللہ کے مہمان…

May 9, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی و سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ میں آئینی عمل کا…

October 20, 2024
پاکستان

ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی امجد…

July 19, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?