تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی ائیرپورٹ پر والدین نے کنجوسی کی حد کردی اور اپنے شیر خوار کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اسے ائیرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹر پر چھوڑ دیا اور اگلے سفر پر روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ائیرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ہوا کچھ یوں کہ بیلجیئم پاسپورٹ رکھنے والے جوڑے کی بن گورین ائیر پورٹ سے برسلز جانے والی ریان ائیرکی بکنگ تھی۔
A couple abandoned their baby at an airport check-in desk in Tel Aviv after arriving without a ticket for the child. https://t.co/Hr82GABeBR
— CNN (@CNN) February 2, 2023
جوڑے نے چیک ان کیا لیکن ان کے پاس اپنے نومولود کا ٹکٹ نہیں تھا، جس کے بعد انہوں نے بچے کے پرام کو وہیں کاؤنٹر پر چھوڑ دیا۔
بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چیک ان کاؤنٹربند ہونے کے بعد، فیملی دیر سے پہنچی تھی اور اس وقت وہ بچے کا ٹکٹ خریدنے کے لیے تیار نہ تھے۔
تاہم جب ائیر پورٹ عملے کو احساس ہوا کہ ایک پرام میں بچہ تن تنہا ہے جس پر سکیورٹی کو طلب کیا گیا، سکیورٹی نے بچے کے والدین کا پتہ لگایا اور انہیں حراست میں لےلیا۔