کراچی (ویب ڈیسک): محبت کے عالمی دن کو سندھ میں “دھرتی سے محبت- سندھ سے محبت” کے طور پر منایا گیا. اس موقع پر مختلف قوم پرست، ادبی تنظیموں نے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے. اس موقع پر قوم پرست کارکنوں، معروف جماعتوں، ادیبوں نے ماتلی سے ٹنڈو محمد خان تک سندھ سے محبت کا مارچ کیا۔
خبر کے مطابق محبت کے عالمی دن کے موقع پر ماتلی سے ٹنڈو محمد خان تک قوم پرست کارکنوں، معروف جماعتوں، ادیبوں کی جانب سے سندھ سے محبت کا پیدل مارچ ٹنڈو محمد خان پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیا گیا۔ قومی کارکنان، ادیبوں اور شہریوں پر مشتمل محبت کا پیدل قافلہ ٹنڈو محمد خان کے پھلیلی پل پر پہنچا جہاں قافلہ ریلی میں تبدیل ہوگیا۔
اس موقع پر سندھی ادبی سنگت کے جنرل سیکریٹری تاج جویو، جسقم آریسر کے رہنما اسلم خیرپوری، قوم پرست رہنما اسماعیل ناز نوتکانی، غفور چانگ، ارباب بھیل، محفوظ نوتکانی، شاہ فہد بھٹی، سکندر پھلکرو اور دیگر نے سندھ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک سندھ سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سندھیوں کی مادر وطن ہے۔سندھ کے عوام کو اپنی محبت کے اظہار کا قانونی حق ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت سندھیوں سے چھین نہیں سکتی۔پورا سندھ سندھ کے وجود اور حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی مشعل کو آخری پاسبان تک جاری رکھے گا۔