لکی غلام شاہ (نجات نیوز): سندھ میں مہنگائی ، بیرونی آبادکاری اور کرپشن کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا سندھ بیداری مارچ سے لانگ مارچ کا قافلہ آج لکی غلام شاہ پہنچا. مارچ کی قیادت مرکزی صدر سید زین شاہ کررہے ہیں، جبکہ سینئر نائب صدر روشن علی بھرو، نائب صدر جگدیش آہوجا، مرکزی نائب صدر امیر آزاد پہنور، ضلعی صدر شہداد کوٹ حکیم خان مستوئی۔ ضلعی صدر گھوٹکی ہاتن خان شربھی قیادت کے شانہ بہ شانہ ہیں. لکی غلام شاہ ٔپہنچنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا کہ پاکستان کے اندرسندھ کا استحصال ہو رہا ہے۔
Long march for the revival of soul of sindh,#SindhUnitedMarch #SindhMarch pic.twitter.com/Qyc8w4muWD
— Sayed Zain Shah (@Sayed_ZainShah) February 16, 2023
انہوں نے کہا کہ 15 سال سے اقتدارکو چمٹے زرداری ملکی سامراج سے معاہدہ لے آئےہیں کہ میں تمہیں سندھ تقسیم کرکے دوں گا، سندھ میں غیروں کو آباد کروں گا، سندھ بیچ دوں گا وغیرہ وغیرہ. ہم عوام کو بتا رہے ہیں کہ انہوں نے سندھ کا سماجی نظام تباہ کر دیا ہے، اس کی وجہ سے ہمارا غریب طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ سیاست میں کرپشن بڑھا دی گئی ہے، اس لیے کرپٹ سیاسی نظام اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ہم یہ مہم چلارہے ہیں کہ آئیے مل کر اس بدکار پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار کی مسند سے اتارپھینکیں۔
#SindhUnitedMarch | This is just the beginning. pic.twitter.com/iwT6vCDazo
— Azad | آزاد (@AzadAli7786) February 15, 2023
دوسری جانب رکن اسمبلی محمد شہریار خان مہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے غربت ہے، ہمیں اس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے یا یہ مجبوری ہے، بلکہ ان چیزوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ موجود ہے۔
پيادل سنڌ مارچ جو لکي غلام شاھ ۾ جي ڊي اي جي ايم پي اي شھريار مھر طرفان شاندار آجيان ھزارين ماڻھن گلن جي ورکا ڪري قافلي جي آجيان ڪئي pic.twitter.com/fposrz4iil
— Sindh United Party (@SUP_Sindh) February 16, 2023
ہمیں سب سے پہلے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ،اس کے بعد سندھ میں ہونیوالی غیرقانونی آبادکاری، میگا اسکیموں کےنام پر سندھ کی زمینوں پر قبضوں اور مہنگائی کا راستہ روکنا ہے .
@Sayed_ZainShah leading the caravan from Sukkur to #Karachi. We will reach Larkana on 18th February. Join us. United we survive, united we prosper, united we get our rights. #SindhUnitedMarch #SindhUnitedParty. @SUP_Sindh pic.twitter.com/0TeY9rG3xu
— #SindhMarch (@SindhMarch) February 15, 2023