Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’پشپا ٹو‘ کی اسکریننگ کے دوران مدھیہ پردیش میں بھی جھگڑا، تھیٹر کینٹین مالک کا ایک شخص پر تشدد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’پشپا ٹو‘ کی اسکریننگ کے دوران مدھیہ پردیش میں بھی جھگڑا، تھیٹر کینٹین مالک کا ایک شخص پر تشدد
انٹرٹینمنٹ

’پشپا ٹو‘ کی اسکریننگ کے دوران مدھیہ پردیش میں بھی جھگڑا، تھیٹر کینٹین مالک کا ایک شخص پر تشدد

Published December 12, 2024
Tags: Featured ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری فلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کھانے کے بل پر جھگڑا کینٹین کا مالک فلم دیکھنے آئے شخص کا کان چبا گیا معروف سپر اسٹار الو ارجن
Share
SHARE

مدھیہ پردیش (شوبز ڈیسک): ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگ کے دوران کھانے کے بل پر جھگڑا ہوگیا جس دوران کینٹین کا مالک فلم دیکھنے آئے شخص کا کان چبا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کےگوالیار تھیٹر میں پشپا 2 کی اسکریننگ کے دوران پیش آیا جس دوران کینٹین کے مالک راجو نے شبیر نامی شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق متاثرہ شخص فلم ’پشپا 2 ‘ دیکھنے تھیٹر آیا تھا جو بریک کے دوران تھیٹر کی کینٹین میں کھانا خریدنے گیا تاہم بل نہ دینے کے معاملے پر کینٹین کے مالک اور شبیر نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ کینٹین کے مالک نے شبیر پر بل کی رقم نہ دینے کا الزام لگایا جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی اور جلد ہی اس بحث میں کینٹین کے مالک راجو کے 3 دوست بھی شریک ہوگئے، تینوں نے مل کر شبیر کو مارا پیٹا اور جھگڑے کے دوران راجو شبیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کا کان چبا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی فلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگ خاتون مداح کی ہلاکت اور 2 بچوں کے شدید زخمی ہونے کا سبب بن گئی تھی۔

پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے۔

ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

TAGGED:Featuredساؤتھ انڈین فلم انڈسٹریفلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگکھانے کے بل پر جھگڑاکینٹین کا مالک فلم دیکھنے آئے شخص کا کان چبا گیامعروف سپر اسٹار الو ارجن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور سمیت پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں
Next Article لاس ویگاس میں سائبر ٹرک بم دھماکے میں ملوث شخص حاضر سروس امریکی فوجی نکلا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوورکردیے؛ گورنر اسٹیٹ بینک

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں اپنے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوورکردیے ہیں۔ اس بات کا…

January 18, 2023
پاکستانصحت

حیدرآباد:فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کی لیکیج، متعدد بچوں کی حالت غیر

حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد…

September 26, 2024
انٹرٹینمنٹپاکستان

پیکا ایکٹ‌کےتحت کارروائیاں: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز اورصحافی پر مقدمات درج

پشاور (ٹیک ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک…

August 27, 2025
پاکستانکاروبار

مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا امکان: آئی ایم ایف کی شرط پر 30 لاکھ ریٹیلرز سےٹیکس وصولی کے اقدامات شروع

واشنگٹن (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے لیے کام جاری ہے اور اس…

April 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?