کراچی (ویب ڈیسک): 10 اگست بروز جمعرات عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج(مارننگ) میں تعلیمی سال 2023-24 کے آغاز پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی. اس تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسر امین اکبر سامانی، کالج اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی. تقریب کی میزبانی کے فرائض پروفیسر یاسین سائل نے ادا کیے.
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر امین اکبر سامانی نے تعلیمی سال 2023-24 کی پالیسی سے طلبہ اور والدین کو آگاہ کیا. پروفیسر امین سامانی نے طلبہ کو باقاعدگی سے کالج آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان ہی ہماری قوم کا مستقبل ہیں لہذا اپنے آپ کو زیور علم سے آراستہ کریں اور قائد اعظم کے فرمان کام کام اور صرف کام کو اپنی زندگی کا اصول بنالیں تو ارتقاء و کامرانی کی منزلیں خود آپ کے قدم چومیں گی.
تقریب کے اختتام پر طلبہ کی کامیابی اور ملکِ پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی.