Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فیفا ورلڈکپ 2022 میں منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا قطری شہری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > فیفا ورلڈکپ 2022 میں منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا قطری شہری
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2022 میں منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا قطری شہری

Published February 27, 2023
Tags: Featured فیفا ورلڈکپ 2022 قطری شہری منفرد ریکارڈ قائم
Share
SHARE

قطر (اسپورٹس ڈیسک): قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022میں جہاں ٹیموں اورکھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں ایک قطری شہری نے بھی منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔فیفا کا 22 واں فٹبال ورلڈکپ پہلی بارگزشتہ سال 20 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا گیا، اس ایونٹ میں 8 مختلف مقامات پر 64 میچز کھیلے گئے اور ارجنٹائن فرانس کو شکست دینے کے بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بنا۔

اس ورلڈکپ میں قطر سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شوقین حماد عبدالعزیز نے ایک ہی فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ورلڈکپ 2022 کے دوران حماد نے 64 میں سے 44 میچز میدان میں براہ راست دیکھے جس کے بعد انہوں نے ایک ہی فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچوں میں شرکت کرکے منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔انہوں نے روزانہ 3 میچز میں شرکت کی۔

جنریشن امیزنگ فاؤنڈیشن کے کوچ کے طور پر کام کرنے والے حماد نے کہا کہ وہ بچپن میں ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ قریب آیا میں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا ایک طریقہ تلاش کیا کہ میں زیادہ سے زیادہ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بناؤں گا۔

ورلڈکپ سے پہلے حماد نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کیا اور مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے قوائد وضوابط معلوم کیے۔

👏Hamad Abdulaziz broke the record after attending 44 of the 64 matches during Qatar 2022 by attending three matches daily.👇https://t.co/3P6Yx4YQWg#ILoveQatar #Qatar #QatarNews #qatar2022 #fifaworldcupqatar pic.twitter.com/J2MvgrWrop

— ILoveQatar – Live (@ILQLive) February 26, 2023

رپورٹس کے مطابق حماد کو ریکارڈ بنانے کے لیےدو گواہوں کی ضرورت تھی کہ جو اس بات کا ثبوت دےسکیں کہ حماد نےمیدان میں مکمل میچ دیکھے۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ میں آتے اور جاتے وقت قطری شخص کو مخصوص دستاویزات پر دستخط بھی کرنے تھے۔

قطر نے ورلڈکپ کے آغاز میں روازنہ چار میچز کی میزبانی کی، ہر میچ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا فرق ہوتا تھا۔ 8 مقامات پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے اسٹیڈیمز کے درمیان سب سے طویل فاصلہ 75 کلومیٹر تھا جبکہ سب وے اور بس کے راستے تمام اسٹیڈیم کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے تھے۔

ریکارڈ ہولڈر نے بتایا کہ ان کے بھائی نے میچز کے درمیان ایک اسٹیڈیم سے دوسرے اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے ڈرائیور کی ذمہ داری انجام دی اور اس کی وجہ سے ہی میں اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

TAGGED:Featuredفیفا ورلڈکپ 2022قطری شہریمنفرد ریکارڈ قائم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مہنگائی کیخلاف ٹی ایل پی کی ہڑتال،کچھ شہروں میں کاروبار جزوی بند
Next Article اپنی مسلسل فلاپ فلموں کا ذمہ دار میں خود ہوں؛ اکشے کمار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

امریکی آرکیٹیکٹ برائن برگ کا تاش کے پتوں سے 54 منزلہ ٹاوربناکرعالمی ریکارڈ قائم

کراچی (ویب‌ڈیسک): امریکی آرکیٹیکٹ نے تاش کے پتوں سے 54 منزلہ ٹاور بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔1992 سے…

August 24, 2024
پاکستان

قرآن پاک کی بےحرمتی،دنیا بھر میں احتجاج

اسلام آباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): نیدرلینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مصر اور عالم اسلام کی…

January 27, 2023
دنیاکاروبار

غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے؛موڈیز

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل…

February 11, 2024
تازہ ترینصحت

چین میں کورونا وائرس دوبارہ بے قابوہوگیا، کروڑوں متاثر

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی وبا تیزی سے…

December 23, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?