ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔کے آر کے نے عامر خان کے حوالےسے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں ۔
کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔
Breaking News:- Aamir Khan is going to get married with his daughter’s age Fatima Sana Shaikh soon. Aamir Khan is dating Sana from the time of their film #Dangal.
— KRK (@kamaalrkhan) May 25, 2023
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔
بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔
کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔