Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > 40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ
دنیا

40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ

Published January 17, 2023
Tags: Featured پابندی ہٹانے کا مطالبہ فلسطینی اتھارٹی پر مسئلہ فلسطین پر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 18 جنوری کو منعقد ہوگا. 40 کے قریب ممالک نے اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا کہ جو کہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت سے اسرائیلی قبضے کے بارے میں مشاورتی رائے کے لیے درخواست کے ردعمل میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہیں۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ 30 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رائے طلب کی گئی، ردعمل میں اسرائیل نے 6 جنوری کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مالی پابندیوں سمیت متعدد پابندیوں کا اعلان کردیا۔

صحافیوں کے لیے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے تقریباً 40 رکن ممالک نے عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی قانون کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام، قیادت اور سول سوسائٹی کے خلاف تعزیری اقدامات نافذ کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’قرارداد پر ہر ملک کے مؤقف سے قطع نظر ہم عالمی عدالت انصاف کی جانب سے مشاورتی رائے کی درخواست اور وسیع پیمانے پر جنرل اسمبلی کی قرارداد کے ردعمل میں تعزیری اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور ان کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

اس بیان پر الجزائر، ارجنٹائن، بیلجیم، آئرلینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت ان تمام ممالک کے دستخط ہیں جنہوں نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، تاہم جاپان، فرانس اور جنوبی کوریا وغیرہ نے اس قرارداد پر رائے دینے سے پرہیز کیا جبکہ جرمنی اور ایسٹونیا نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ پیش رفت اہم ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممالک نے جیسے چاہے ووٹ دیا ہو لیکن وہ ان تعزیراتی اقدامات کو مشترکہ طور مسترد کرتے ہیں‘۔

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے انتونیو گوتیرس کی فلسطینی اتھارٹی کے خلاف حالیہ اسرائیلی اقدامات کے بارے میں گہری تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی عدالت انصاف کے حوالے سے کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ (18 جنوری) کو منعقد ہوگا۔

اسرائیلی وزیر کے دورہ مسجد اقصیٰ کے بعد رواں ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا گزشتہ اجلاس اسرائیلی اور فلسطینی سفارت کاروں کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کی نذر ہوگیا تھا۔

TAGGED:Featuredپابندی ہٹانے کا مطالبہفلسطینی اتھارٹی پرمسئلہ فلسطین پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سریے کی قیمنت میں‌اضافہ ،صنعت بند ہونے کا خطرہ
Next Article ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جسٹس سرفراز کو بطور چیف جسٹس کام سےروکا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر…

February 20, 2025
پاکستان

گوادر:مسلسل 16 گھنٹے بارش نے تباہی مچادی، بجلی فراہمی معطل، 3 بند ٹوٹ گئے، سیلابی صورتحال

گوادر (ویب ڈیسک): گوادر میں مسلسل 16 گھنٹے کی بارش نے ہر چیز کو تباہ کرکے کر رکھ دیا جس…

February 28, 2024
پاکستان

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں، پولیس نے عدالت کو بتادیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد:عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات…

November 14, 2024
کھیل

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل حامد بابر عہدے سے مستعفی، شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل حامد بابر نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی…

March 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?