کراچی (ویبڈیسک): امریکی آرکیٹیکٹ نے تاش کے پتوں سے 54 منزلہ ٹاور بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔1992 سے کارڈ اسٹیکنگ ریکارڈ توڑنا شروع کرنے والے برائن برگ کو اپنے کارڈ ٹاور کی تکمیل سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے کی۔
برائن برگ نے کارڈز کو جمانے کے لیے گوندھ یا کسی قسم کی اضافی سپورٹ کا استعمال نہیں اور ٹاور 8 گھنٹے کے دورانیے میں مکمل کیا۔
ریکارڈ کی تصدیق کرنے کے لیے موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار تھامس بریڈفورڈ بھی موجود تھے۔