ممبئی (اسپورٹس ڈیسک): ممبئی کی ٹریفک سے تنگ امیتابھ بچن نے فلموں کے سین کو حقیقت بنا ڈالا اور ٹریفک میں پھنسنے کے بعد ایک اجنبی سے لفٹ لے لی۔امیتابھ بچن اتوار کے روز شوٹنگ کے سیٹ کے لیے نکلے تو راستے میں بدترین ٹریفک جام میں پھسن گئے جس کے بعد انہوں نے سڑک پر موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک اجنبی شخص سے لفٹ مانگی اور پھر وہ کون ہوگا جو امیتابھ بچن کو لفٹ دینے سے انکار کرے گا؟
مذکورہ شخص فوراً اس پر آمادہ ہوگیا اور اس نے امتیابھ بچن کو وقت پر سیٹ پر پہنچا دیا۔
بعدازاں سپر اسٹار نے اس شخص کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن بھی لکھا۔
اداکار نے لکھا ‘لفٹ کے لیے شکریہ دوست، میں آپ کو نہیں جانتا لیکن آپ کی وجہ سے میں کام کی جگہ وقت پر پہنچا’۔
امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔