Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تھر کے کوئلے سے دسمبر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی، مجموعی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تھر کے کوئلے سے دسمبر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی، مجموعی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو گی
پاکستانکاروبار

تھر کے کوئلے سے دسمبر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی، مجموعی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو گی

Published July 17, 2023
Tags: Featured پورٹ قاسم کراچی کے نجی پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے کی فراہمی شروع
Share
SHARE

اسلام کوٹ -کراچی (ویب ڈیسک): معیشت کی بہتری کے ساتھ توانائی کے میدان سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، تھر کے کوئلے سے رواں سال کے آخر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی۔تھر کول سے بجلی کی مجموعی پیداوار 3300 میگا واٹ تک بڑھ جائے گی، تھر کا کوئلہ اب تک 2.5 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنا، کھاد سازی، سیمنٹ اور دیگر پاور پلانٹس میں استعمال کر کے سالانہ 8 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

محمد اظہر ملک نائب صدر سائٹ آپریشنزسندھ اینگرول کول مائننگ کمپنی نے تھربلاک ٹو میں کوئلے کی کان کا دورہ کرنے والے کراچی کے صحافیوں کو بتایاکہ اس وقت تھر بلاک ٹو میں کوئلے کی کان سے سالانہ 7.5ملین ٹن کوئلہ نکل رہا ہے جس سے 3 پاور پلانٹس میں 1300میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، یہ پاکستان میں پن بجلی اور نیوکلیئر انرجی کے بعد سستی ترین بجلی ہے۔

رواں سال کے اختتام تک کان کی توسیع کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگا اور سالانہ پیداواری گنجائش 11.5ملین ٹن تک بڑھ جائیگی، توسیع کے بعد پورٹ قاسم کراچی میں لگنے والے ایک نجی پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے کی فراہمی شروع کردی جائیگی جو 660میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، تھر بلاک ون میں لگنے والا پاور پلانٹ بھی1300میگا واٹ بجلی بنارہا ہے اس طرح رواں سال کے اختتام تک دونوں بلاکس سے نکلنے والے تھر کے کوئلے سے 3200 میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی۔

محمد اظہر ملک نے بتایا کہ تھر میں کوئلے کے مجموعی 175 ارب ٹن کے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے صرف تھر کول بلاک ٹو کے 2 ارب ٹن ذخائر سے اگلے 30 سال تک 5 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔

TAGGED:Featuredپورٹ قاسم کراچی کے نجی پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے کی فراہمی شروع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انوپم کھیرکا گنجا ہونے پر فخر کا اظہار: بال والوں کو چیلنج کردیا
Next Article پہلی خلائی سیاحتی پرواز10 اگست کو روانہ ہوگی؛ امریکی کمپنی کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جیل بھرونہیں ،عمران کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے؛مریم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے ذریعے عوام…

February 5, 2023
دنیاصحت

کویت میں کیمیکل ملی شراب سے 13 افراد ہلاک، 31 وینٹی لیٹر پر اور 21 نابینا ہوگئے

کویت (ویب ڈیسک): خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔عرب…

August 14, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے نادرا کی درخواست پرپلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): گوگل نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر اپنے پلے اسٹور سے…

February 18, 2023
صحت

پیناڈول کے بعد پیراسٹامول گولیاں بھی مہنگی

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): وزارت صحت نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کرلی. ذرائع…

February 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?