Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اینٹی ڈپریشن ادویات خودکشی کا سبب اورجسمانی وجنسی زندگی متاثر کرتی ہیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > اینٹی ڈپریشن ادویات خودکشی کا سبب اورجسمانی وجنسی زندگی متاثر کرتی ہیں
صحت

اینٹی ڈپریشن ادویات خودکشی کا سبب اورجسمانی وجنسی زندگی متاثر کرتی ہیں

Published August 12, 2023
Tags: Featured سائیڈ افیکٹس جسمانی اور جنسی تبدیلیوں پر مشتمل ہوتے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ذہنی اضطراب، ڈپریشن یا انزائٹی میں مبتلا افراد سے کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ معالج کی جانب سے تجویز کردہ اینٹی ڈپریشن ادویات کے استعمال سے انہیں سنگین منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔اینٹی ڈپریشن ادویات کے متعدد سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں، تاہم بعض دوائیاں کچھ خاص عمر کے افراد اور مختلف طبی مسائل کے شکار لوگوں میں سنگین سائیڈ افیکٹس بھی پیدا کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے برطانیہ میں کیے جانے والے سروے اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ بعض افراد میں اینٹی ڈپریشن ادویات کے استعمال سے سنگین سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق ان کی جانب سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم سمیت برطانیہ میں کیے گئے ہزار افراد کے سروے سے معلوم ہوا کہ اینٹی ڈپریشن ادویات کے بعض سنگین منفی اثرات ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خصوصی طور پر اینٹی ڈپریشن ادویات کم عمر افراد کو زیادہ سنگین سائیڈ افیکٹس کا شکار بنا سکتی ہیں۔

عام طور پر 18 سال سے کم عمر افراد کو اینٹی ڈپریشن ادویات نہیں دی جاتیں لیکن اگر بہت زیادہ مجبوری ہوتو انہیں مخصوص ادویات دی جاتی ہیں لیکن 18 سال سے زائد عمر افراد کے لیے متعدد ادویات دستیاب ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق 18 سے 24 سال کے افراد کو دی جانے والی اینٹی ڈپریشن ادویات ایسے افراد کو زیادہ منفی سائیڈ افیکٹس کا شکار بنا سکتی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم عمر افراد کی جانب سے اینٹی ڈپریشن ادویات کے استعمال سے ان میں خودکشی کرنے کے خیالات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر اینٹی ڈپریشن ادویات کے سائیڈ افیکٹس جسمانی اور جنسی تبدیلیوں پر مشتمل ہوتے ہیں لیکن بعض افراد میں ان کے استعمال سے منفی خیالات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اینٹی ڈپریشن ادویات استعمال کرنے والے 25 سال سے زائد کی عمر کے افراد عام طور پر جنسی زندگی متاثر ہونے کی شکایت کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ایسی ادویات انہیں جنسی تسکین لینے اور جنسی عمل سے دور کردیتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اینٹی ڈپریشن ادویات کا انفرادی استعمال مختلف ہوسکتا ہے لیکن اجتماعی استعمال میں اتنے زیادہ منفی اثرات نہیں پائے جاتے لیکن اس باوجود تمام اینٹی ڈپریشن ادویات پر جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔

TAGGED:Featuredسائیڈ افیکٹس جسمانی اور جنسی تبدیلیوں پر مشتمل ہوتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’انڈر ورلڈ مافیا‘ کے خوف سے ممبئی منتقل نہیں ہوا، اے آر رحمان
Next Article پاکستان کے عبدالحنان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم: PSL-9 آج سے شروع، پہلا میچ قلندرز اور یونائیٹڈ کھیلیں گے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کا میلہ آج…

February 17, 2024
پاکستان

چیئرمین نادرا مستعفی، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

(ویب ڈیسک):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم…

June 13, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

(ویب ڈٰیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ وفاقی حکومت کے اقدامات…

October 2, 2024
دلچسپ و عجیب

تیرےبن جیا جائے نہ: برطانوی میاں بیوی کا 70 سالہ رفاقت کے بعد ایک ساتھ انتقال

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں ایک شادی شدہ جوڑا جو ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے، محض 24 گھنٹوں…

September 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?