واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران سمیت خطے کا کوئی بھی ملک یا گروپ موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچے۔ ایران کے پاس اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دھماکوں میں امریکا یا اسرائیل ملوث نہیں ہیں اور اس طرح کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینوں شہریوں کی اموات کو کم سے کم رکھنے اور فلسطینوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا ایسا حل چاہتے ہیں جو فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے۔