لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور کے باہر موجود ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے زمان پارک میں موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی میں کسی انسان کے سامنے جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔اسلام آباد پولیس، اپنے پنجاب پولیس کے ہم منصبوں کے ساتھ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حراست میں لینے کے لیے دن کے اوائل میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔
70 سالہ سابق وزیراعظم، جو گزشتہ سال وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اسلام آباد کی سیشن عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں فرد جرم کی سماعت کی سماعت سے تین بار غیر حاضر ہوچکے ہیں۔
لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کارکنوں کو 10 بجے تک زمان پارک کے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔
عمران خان کی زمان پارک میں تقریر کے بعد کارکنوں کو 10 بجے تک گھر کے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی۔
اعلانات میں کہا گیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات دس بجے تک باہر رہنا ہے، امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کرآگئی ہے لہٰذا اندیشہ ہے گرفتاری کریں۔
اعلان میں ہدایت کی گئی کہ آپ نے رات دس بجے تک رہنا ہے پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔
خیال رہے کہ عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے، مشتعل کارکنوں نے نعرے لگائے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے اور پولیس کو بتایا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں۔