Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کولکتہ عدالت سے بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > کولکتہ عدالت سے بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انٹرٹینمنٹ

کولکتہ عدالت سے بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published September 18, 2023
Tags: Featured زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں
Share
SHARE

کولکتہ (شوبز ڈیسک): کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کولکتہ کی سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔

زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا، کولکتہ میں ایک پوجا کے 6 پروگراموں میں پرفارم نہ کرنے پر ان کے خلاف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔

عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے جب گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں زرین خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میں بھی حیران ہوں اور اپنے وکیل سے اس حوالے سے رابطے میں ہوں، ان سے بات کرکے ہی معاملے کا علم ہوسکے گا’۔

زرین خان 2018 میں کولکتہ میں درگا پوجا کی تقریب کے دوران پرفارم کرنے والی تھیں تاہم منتظمین ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئیں۔

پولیس کے مطابق منتظمین نے بالی ووڈ اداکارہ اور ان کے مینیجر کے خلاف دھوکا دہی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

زرین خان اس وقت تو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوگئیں، انہوں نے منتظمین پر غلط بیانی کرنے کا دعویٰ بھی کیا، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں منتظمین نے بتایا تھا کہ بنگال کے وزیراعلیٰ سمیت ہیوی ویٹ وزرا تقریب میں شرکت کریں گے تاہم اداکارہ کی ٹیم کو بعد میں پتا چلا کہ یہ شمالی کولکتہ میں ایک چھوٹے پیمانے کا ایونٹ تھا۔

زرین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ فلائٹ ٹکٹ اور دیگر رہائش کے حوالے سے غلط بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شو چھوڑنا پڑا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زرین خان نے شو کے منتظمین کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

تحقیقات کے بعد زرین خان اور ان کے مینیجر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی، مینیجر نے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کی تاہم اداکارہ نے نہ تو ضمانت کی درخواست کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئیں۔

TAGGED:Featuredزرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں‌ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹے میں 586 کیسز رپورٹ
Next Article سونے سے سجے آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمت 26 لاکھ روپے مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا بارشی سیلاب کی لپیٹ میں،17 افراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی…

January 11, 2023
پاکستان

برطانوی جریدے میں شائع شدہ آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

راولپنڈی(ویب ڈیسک): جیل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونےو الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی…

January 7, 2024
کھیل

انضمام کو فوری استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی: عالیہ رشید

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیا اور کمیونیکیشن ڈائیریکٹر عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک…

November 7, 2023
دنیا

غزہ جا کر زخمیوں کا علاج کرنیوالوں میں 2 پاکستانی امریکن ڈاکٹر بھی شامل

(ویب ڈیسک ):امریکا سے کئی ڈاکٹروں نے غزہ جا کر زخمی فلسطینیوں کا علاج کیا ہے جن میں دو پاکستانی…

May 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?