Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: باجوڑ دھماکہ:جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی، حملہ آوروں تک تقریباً پہنچ چکے ہیں: سی ٹی ڈی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > باجوڑ دھماکہ:جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی، حملہ آوروں تک تقریباً پہنچ چکے ہیں: سی ٹی ڈی
پاکستان

باجوڑ دھماکہ:جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی، حملہ آوروں تک تقریباً پہنچ چکے ہیں: سی ٹی ڈی

Published July 31, 2023
Tags: Featured بیشترکی حالت تسلی بخش اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے
Share
SHARE

باجوڑ (ویب ڈیسک): باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق باجوڑ دھماکے میں شہدا کی تعداد 54 ہوگئی ہے جس میں سے 49 افراد کی شناخت ممکن ہو سکی ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 83 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکہ میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے بہت سارے شواہد ملے ہیں، ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریبا پہنچ چکے ہیں، فرانزک رپورٹس کا انتظار ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت تسلی بخش ہے اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہےکہ باجوڑ دھماکے کے بعد تین مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ ورکرزکنونشن میں خودکش دھماکے والی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جو ڈی این اے کے لیے بھجوا دیے ہیں، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کی گئی ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے نمونے حاصل کرلیے، دھماکے والی جگہ اور اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہیں جس کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی ٹیم واقعہ کی جگہ پر تحقیقات میں مصروف ہے، واقعے میں ملوث تنظیم اور خودکش حملہ آور کی نشاندہی کررہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکیں گی۔

TAGGED:Featuredبیشترکی حالت تسلی بخش اور ایک زخمی آئی سی یو میں ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنسی تعلقات کے الزام پر سیلینا جیٹلی کی ’پاکستانی صحافی‘ کیخلاف قانونی کارروائی
Next Article الیکشن میں تاخیر کے اثرات تباہ کن ہوں گے، رضا ربانی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی سندھ کے کرمنلز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا…

February 13, 2023
پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں کی سماعت جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 (چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق) کے خلاف تین…

May 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

بیٹی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کا سہارا لے رہا ہوں؛ عامر خان

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ارا خان کے ساتھ تعلقات کو بہتر…

November 18, 2024
پاکستان

اشرافیہ اقتداری گیم میں مصروف،عوام خودکشیوں پر مجبور: چکوالی شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

چکوال (ویب ڈیسک): پنجاب کے ضلع چکوال میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خود…

February 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?