Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بینکنگ اوراے ٹی سی عدالتوں کاعمران خان کو آج ہی پیش ہونیکا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بینکنگ اوراے ٹی سی عدالتوں کاعمران خان کو آج ہی پیش ہونیکا حکم
پاکستانتازہ ترین

بینکنگ اوراے ٹی سی عدالتوں کاعمران خان کو آج ہی پیش ہونیکا حکم

Published February 15, 2023
Tags: بینکنگ کورٹ عمران خان طلب ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 70 سال سے زائد عمر کے آدمی ہیں اور ورزش کی وجہ سے سپر فٹ ہیں، کسی نوجوان کو بھی گولی لگے تو 3 مہینے ریکوری میں لگتے ہیں، عمران خان کو تو عمر رسیدہ ہونے پر بائیو میٹرک سے بھی استثنیٰ ہے۔

عمران خان کے وکیل نے ان کے ذاتی طور پر پیش ہونے کےلیے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی اور ان کے ایکسرے بھی پیش کیے۔

دورانِ سماعت بینکنگ کورٹ کی جج نے عمران خان کیس میں میڈیا کوریج پرعائد پابندی ہٹادی۔

عمران خان کے شریک ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ پر کرمنل کیس بنتا ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی کو مختلف شہروں میں بینک اکاؤنٹس میں فنڈز موصول ہوئے اور مختلف شہروں میں آئے فنڈز پر الگ الگ ایف آئی آرز ہوگئیں، مسجد میں صندوق رکھا ہوتا ہے اور مختلف لوگ چندہ ڈال جاتے ہیں، مسجد کاکام نہیں ہے سب فنڈ دینے والوں کو جاکر پوچھے کمائی کہاں سے آئی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کہا گیا مسجد میں کوئی چندہ دے جائے تو کوئی نہیں پوچھتا، ایسا چندہ پاکستان میں ہی ہوتا ہے، یو اے ای میں نہیں۔

عمران خان اور شریک ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمران خان کو آج ہی طلب کرلیا۔عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہوں۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔

انسداددہشتگردی عدالت نےبھی عمران خان کو ڈیڑھ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔

TAGGED:بینکنگ کورٹعمران خان طلبممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ویلنٹائن ڈے :شہید بشیر قریشی کے مزار پر”سندھ سے محبت کا پروگرام
Next Article ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بنگلور ویمن کرکٹ‌ٹیم کی مینٹور بن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاہور: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی…

November 27, 2023
پاکستانتازہ ترین

ایاز صادق اسپیکر اورپی پی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی…

March 1, 2024
پاکستان

تجربے پے تجربہ،ملک ہے یا لیباریٹری: پاکستان کا پلاسٹک کرنسی لانےپر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج…

March 15, 2024
پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود…

August 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?