Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا: علی امین گنڈاپور کی گورنرفیصل کریم کنڈی کو دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا: علی امین گنڈاپور کی گورنرفیصل کریم کنڈی کو دھمکی
پاکستان

اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا: علی امین گنڈاپور کی گورنرفیصل کریم کنڈی کو دھمکی

Published May 11, 2024
Tags: Featured صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
Share
SHARE

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اگر وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سب بند کردیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں، میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ،گاڑی سب بند کردوں گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اوقات میں رہیں، آپ کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبےکے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو ، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹاؤیہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں، تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاؤ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے، میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتاہے، تمہیں تو عہدہ ملتاہی میری وجہ سے ہے، میں ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر تھا تو مولانا کے بیٹے کو بھی وفاقی وزیر بنادیاگیا، مجھے اللہ اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا، گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو ، تمہاری کیاحیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو ،تم نے ڈپٹی اسپیکرہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

علی امین کا کہنا تھا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں جو تمہیں ملتی ہے وہ بھی بند کروں گا، تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بندکردوں گا، تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لیے اپنے کام سے کام رکھو، یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔

انہوں نے کہا کہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائيں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئيں گے جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھاکہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

TAGGED:Featuredصوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوںگورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہےگورنرکے پاس آئینی عہدہ ہےوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حمل کی کتاب کےعنوان میں لفظ ‘بائبل’کےاستعمال پر ہائی کورٹ کا کرینہ کپور کو نوٹس
Next Article میٹرک امتحانات: ہفتہ کو 50 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، بورڈ افسران روزانہ امتحانی مراکز کا دورہ کر یں، چیئرمین بورڈ کی ہدایت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ترکیہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد سمیت سیکڑوں جانور بھی ہلاک

(ویب ڈٰیسک): ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے کرد میں جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک وزیر صحت…

June 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ سے 7 سال بعد پردہ اٹھا…

October 31, 2023
دلچسپ و عجیب

دبئی ایئرپورٹ: عراقی طیارے سے ریچھ باہر آگیا،عوام مشتعل، کارروائی کا مطالبہ

ابوظہبی (ویب ڈیسک): دبئی ایئرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عراقی طیارے سے ریچھ فرار ہوگیا…

August 7, 2023
پاکستان

ملک میں‌جاری یزیدیت کیخلاف آخری دم تک لڑونگا: عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ اس یزیدیت کے سامنے سرنگوں ہونے کا مطلب…

May 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?