ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ بھی دوسری لڑکیوں کی طرح اپنی شادی کے خواب دیکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی، اداکارہ نے کہا کہ “ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اُس کی شادی ہو، اُس کی اپنی فیملی ہو اور ہر لڑکی کی طرح، میں بھی دلہن بننے کا خواب دیکھتی ہوں”۔کنگا رناوت نے کہا کہ “میں شادی کرکے اپنی فیملی بننا چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک خاندانی لڑکی ہوں اور میرے لیے رشتے بہت اہم ہیں”۔
اداکارہ نے کہا کہ “اگلے پانچ سے پہلے، میری شادی ہوجائے گی، مجھے بہت زیادہ خوشی ہوگی اگر یہ ارینج اور محبت کی شادی ہو”۔
اُنہوں نے ماضی کے اپنے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ “انسان کو ہمیشہ رشتوں میں کامیابی نہیں ملتی اور وہ انسان خوش قسمت ہوتا ہے جس کا چھوٹی عُمر میں قائم کیا گیا تعلق کامیاب نہیں ہوتا جیسا میرے ساتھ ایسا ہوا”۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ “میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا ماضی کا تعلق کامیاب نہیں ہوسکا، خدا نے وہ تعلق ختم کرکے میری حفاظت کی لیکن ہمیں یہ بات بہت دیر سے سمجھ آتی ہے”۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ” تیجس” 27 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔