(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ بار نے سول عدالتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج بھی ہڑتال کی کال دے دی۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا تنظیموں کا مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین کامران بشیر مغل اور احسن بھون سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی، اس دوران بدھ کے روز ہونے والے پولیس تشدد کی مذمت کی گئی۔
صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں جمع کو بھی ہڑتال ہوگی جب کہ انہوں نے حکومت سے بارز کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ادھر پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کامران بشیر مغل نے کہا کہ وکلا کی ریلی پر امن تھی، وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات واپس لیے جائیں۔
اس کے علاوہ جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد وکلا نے احاطہ عدالت سے جی پی او چوک تک ریلی بھی نکالی۔