کراچی (ویب ڈیسک): جسقم نے آٹے کی قیمتوں میں ہیرا پھیری اور ڈیجیٹل مردم شماری شناختی کارڈ کے بغیر کرانےکے خلاف 14 جنوری کو سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
جسقم کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، بغیر شناختی کارڈ کے مردم شماری سندھ کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو جسقم کے کارکنان سندھ بھر میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جب کہ 17 جنوری کو رہبر َسندھ سائیں جی ایم سید کی 119 ویں برسی کے قومی جلسے میں مزید جدوجہد کا اعلان کیا جائے گا۔
جسقم کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری دیدار شام نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق 14 جنوری کو سندھ بھر میںاحتجاج کیا جائے گا.
سنڌ ۾ هٿرادو مهانگائي ڪئي وئي آهي، بنا سڃاڻپ ڪارڊ جي آدمشماري سنڌ خلاف سازش آهي! 14 جنوري تي سڄي سنڌ ۾ احتجاج رڪارڊ ڪرايو وڃي:
صنعان خان قريشي(جسقم چيئرمين) pic.twitter.com/XETdqgCmsn
— DeedarSham (@DeedarSham) January 12, 2023