کراچی(نجات نیوز) : ناظم امتحانات انٹربورڈ علیم خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
محکمہ بورڈز و جامعات نے علیم راجپوت کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علیم راجپوت کو میر پور خاص بورڈ واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن علیم راجپوت کے خلاف نتائج کی تبدیلی کی تحقیقات کر رہاہے، وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے شکایات کا نوٹس لے کر ناظم امتحانات انٹر بورڈ کو ہٹانےکا حکم دیا۔