چونیاں (ویب ڈیسک): چونیاں میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق چونیاں کے گاؤں ڈھٹے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہو گئے۔
ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سال کا احمد، 9 سال کا فقیر حسین اور 10 سال کا اویس شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر کے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے دلہا، دلہن اور ان کے والدین سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دلہے کے والد، سالے اور رشتہ دار شبیر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔