Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کرکٹر پرتھوی شاہ نے مجھ پر تشدد کیا؛ اداکارہ سپنا گل کا عدالت کو بیان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > کرکٹر پرتھوی شاہ نے مجھ پر تشدد کیا؛ اداکارہ سپنا گل کا عدالت کو بیان
انٹرٹینمنٹ

کرکٹر پرتھوی شاہ نے مجھ پر تشدد کیا؛ اداکارہ سپنا گل کا عدالت کو بیان

Published February 18, 2023
Tags: Featured بھوجپوری اداکارہ جھگڑے کے مقدمے سپنا گل کرکٹر پرتھوی شاہ
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھوجپوری اداکارہ سپنا گل کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ نے انہیں سینے اور بازو پر مارا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملے اور لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار اداکارہ سپنا گل نےعدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بھوجپوری اداکارہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی شاہ نے انہیں مارا جبکہ معافی مانگتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس میں شکایت مت کرنا اور پھر معافی مانگ کر وہاں سے چلے گئے۔
سپنا گل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ’مجھے پرتھوی شاہ نے بازو اور سینے پر مارا تھا ہم پولیس کی مدد کیلئے وہاں موجود رہے پرتھوی اپنے سات آٹھ دوستوں کے ساتھ تھے جبکہ ہم صرف دو تھے‘۔

پرتھوی کے ساتھ سیلفی بنوا نے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پرتھوی شاہ کو نہیں جانتی نہ انہوں نے کبھی انہیں دیکھا تھا اور انہوں نے سیلفی لینے کا نہیں کہا تھا۔

اداکارہ نے پرتھری شاہ پر شراب نوشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’وہ شراب کے نشے میں دھت تھے، پولیس سٹیشن کے سامنے کھڑے ہونے کے باوجود بھی وہاں ایف آئی آرنہیں کٹوائی کیونکہ وہ نشے میں تھے، اس وجہ سے اُنہیں یہ خیال نشہ اُترنے کے بعد آیا‘۔

سپنا گل نے معاملے کو ختم کرنے کے لئے 50 ہزار روپے مانگنے کے الزام کو بھی مسترد کر دیا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ پرتھوی شاہ سے پہلے ہی ہوٹل کے وی آئی پی لاؤنج میں دوست کے ہمراہ پارٹی کر رہی تھیں جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ عدالت نے سپنا گِل کو 20 فروری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گل ملوث پائی گئی تھیں زیرِ حراست اداکارہ پر دوستوں کے ہمراہ پرتھوی شاہ پر حملہ کرنے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

TAGGED:Featuredبھوجپوری اداکارہجھگڑے کے مقدمےسپنا گلکرکٹر پرتھوی شاہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article KPO پر حملے کے وقت تینوں چوکیاں خالی ہونےکا انکشاف
Next Article کراچی حملہ:”گھر تباہ ہوگیا، باقی سب خیر “طرز کاوزیراعظم کا بیان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

تحریک عدم اعتماد لانے کا جنرل باجوہ نے نہیں کہا تھا: اختر مینگل

کراچی (ویب ڈیسک): فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق بیان'عمران حکومت…

February 17, 2024
دلچسپ و عجیب

ٹائٹینک کے لیے بنایا جانے والا چائے کا کپ لاکھوں میں نیلام

ڈربی (ویب ڈیسک): ٹائٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کے لیے بنائے جانے والے ایک کپ کو چٹخی ہوئی حالت میں…

May 20, 2023
پاکستان

گڈاپ درسانو چھنو: دوسرے صوبوں کےغیرمقامی لوگوں کی بھرتی کے خلاف کیڈٹ کالج مین گیٹ پر مقامی لوگوں کااحتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

گڈاپ (ویب ڈیسک): گڈاپ میں درسانوچھنو لنک روڈ پر کیڈٹ کالج کے مین گیٹ کے سامنے مقامی لوگوں کو نظر…

June 18, 2023
دلچسپ و عجیب

بھارت: آئی ٹی یونیورسٹی میں‌طلبہ کے کھانے سے مینڈک نکل آیا

بھوبنیشور (ویب ڈیسک): بھارت کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کو دیے جانے والے کھانے سے مردہ مینڈک نکل آیا۔بھارت کے…

September 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?