Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
پاکستان

لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published May 16, 2024
Tags: Featured جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھ سمیت ہر آدمی قابل احتساب ہے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خفیہ ادارے کے حوالے سے ہم نے اپنی پٹیشن میں لکھا ہے۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: شاعر فرہاد لاپتا کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، وہی لوگ مسنگ ہیں جو لاپتا افراد پر زیادہ بات کرتے ہیں، لاپتا افراد پر بات کرنے کی وجہ سے شاعر کو اٹھا لیا گیا، باعث شرم بات ہے ہم سب کو پتا ہے کون کیا کر رہا ہے۔

نجات نیوز مطابق شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ دو روز قبل احمد فرہاد اسلام آباد گھر سے لاپتا ہوگئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے کوشش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے کہا کہ میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہو جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا، گاڑی کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جارہے، گاڑیوں کے نمبر ٹریس کرنے کے لیے ابھی بھی ایف آئی اے میں کام جاری ہے، ملک بھر کے تمام آئی جیز کو ہم نے خط لکھا ہے، تمام خفیہ اداروں کو بھی خطوط لکھے ہیں، جیوفنسنگ ہم نے کرلی ہے کچھ وقت اس میں لگے گا، سی ڈی آر اور جیو فنسنگ پر کام ابھی ہونا ہے۔

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خفیہ ادارے کے حوالے سے ہم نے اپنی پٹیشن میں لکھا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایس ایس پی سے کہا کہ کیا آپ جب ان اداروں کو خط لکھتے ہیں تو کیا کوئی جواب کبھی آتا ہے؟ ایس ایس پی نے صاف الفاظ میں کہا کہ کبھی مثبت جواب نہیں آیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ان کا پورا اعتماد پولیس پر ہے پولیس سے گلہ یہ ہے کہ ایک خاص حد کے بعد پولیس کی تحقیقات آگے نہیں بڑھتی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ جو لوگ اٹھائے جاتے ہیں واپس آتے ہیں کہتے ہیں کاغان گیا ہوا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نامعلوم افراد کے پاس ایسی صلاحیت تو ہے کہ 24 گھنٹے میں وہ سبق یاد کراسکیں، لاپتا افراد پر بات کرنے کی وجہ سے شاعر کو اٹھا لیا گیا، باعث شرم بات ہے ہم سب کو پتا ہے کون کیا کر رہا ہے، جو غریب اٹھایا جاتا ہے مہینوں سالوں بعد واپس آتا ہے تو اس کی فیملی کہتی ہے کچھ نہ بولنا اب۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں قانون سازی ہونی چاہیے لاپتا افراد کے معاملے میں سزائے موت ہونی چاہیے، امید تو ہے کہ ہم کہیں کہ ایسا کوئی قانون بنے گا کہ لاپتا افراد ایکٹ بنے گا، وہی لوگ مسنگ ہیں جو زیادہ بات کرتے ہیں ان میں صحافی بھی ہیں، سیاسی ایکٹوسٹ کو بھی اٹھا لیا جاتا ہے کہاں ہے وزارت اطلاعات؟ سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع ذمہ دار ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھ سمیت ہر آدمی قابل احتساب ہے، اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعظم کو بھی بلاؤں گا، اگر یہ اغوا کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے تو گھر جائیں گے، میں نے آئی جی کو بتایا تھا کہ اگر کوئی لاپتا ہوگا تو ذمہ داری ان پر ہوگی اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کو خط لکھنے سے معاملہ حل ہو جائے گا؟ سارا دن ٹوئٹر اور ٹک ٹاک پر لوگوں کی عزتیں اچھال رہے ہیں، اگر بندہ بازیاب نہ ہوا تو سب کے خلاف کارروائی کے لئے لکھوں گا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ وزارت دفاع کا آفیسر آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ بعدازاں کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

TAGGED:Featuredجسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی اورجسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھ سمیت ہر آدمی قابل احتساب ہےوکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خفیہ ادارے کے حوالے سے ہم نے اپنی پٹیشن میں لکھا ہے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ جنگ: حکومتی پالیسیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی
Next Article شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

20 چوکے 8 چھکے! پاتھم ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے سری لنکن کھلاڑی

پالے کیلے (اسپورٹس ڈیسک): سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے…

February 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی:ملیر، لانڈھی اور سپرہائی وے سمیت اطراف کےعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے…

April 24, 2024
پاکستان

کراچی: شاہراہ فیصل پر ریس لگانے والی 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔پولیس کے مطابق حادثہ کارساز کے…

October 19, 2024
پاکستانکھیل

جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عہدے سے برطرف

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت…

April 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?