Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: IMF معاہدے میں تاخیر:پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > IMF معاہدے میں تاخیر:پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات
پاکستانکاروبار

IMF معاہدے میں تاخیر:پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مشکلات

Published March 14, 2023
Tags: 3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنا ہے Featured دیوالیہ ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہ
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): ایک امریکی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ حاصل نہیں کرسکا تو اسے قرضوں کی ادائیگیاں روکنی پڑیں گی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب واشنگٹن میں سفارتی حلقے اشارہ دے رہے ہیں کہ اسلام آباد اور آئی ایم ایف کا معاہدہ جلد ہی ہونے والا ہے۔البتہ رپورٹ تیار کرنے والی بینک آف امریکا کی ٹیم نے کہا کہ چین، جو ایک قریبی اتحادی ہے، ملک کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو بچا سکتا ہے۔

بینک کے ماہرین کی ٹیم میں اس کی ماہر معاشیات کیتھلین اوہ بھی شامل ہیں جنہوں نے لکھا کہ ’چین کے پاس قریبی مدت میں ریلیف دینے کی کنجی ہے کیونکہ یہ سب سے بڑا قرض دہندہ ہے، چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کے ساتھ، چین کے اپنے دیرینہ اتحادی کو بیک اسٹاپ فراہم کرنے کے لیے سامنے آنے کی امید بڑھ رہی ہے۔

بلوم برگ نیوز ایجنسی نے ماہر اقتصادیات کیتھلین اوہ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ’جب تک ادائیگی جلد نہیں ہو جاتی، جمود کی حالت ناگزیر نظر آتی ہے۔“

انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد بھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’کیا اور کب پاکستان آئی ایم ایف سے اگلی قسط وصول کر سکتا ہے‘۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے معطل شدہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے متعدد پالیسی اقدامات نافذ کیے، جن میں ٹیکسوں کی شرح، توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور شرح سود کو 25 سال کی بلند ترین سطح تک بڑھانا شامل ہے۔

سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے، حالانکہ اس سے قبل پاکستان اس طرح کی ٹائم لائنز کو پورا نہیں کرسکا۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو جون تک تقریباً 3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ 4 ارب ڈالر کے رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اوائل میں چین کے صنعتی اور کمرشل بینک کی جانب سے قرض کے رول اوور نے پاکستان پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی، ’جس کے ذخائر صرف چند ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔‘

عالمی ریٹنگ ایجنسی، فِچ ریٹنگز نے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ’پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہے،’جیسا کہ اسے تفویض کردہ موجودہ ریٹنگ میں اشارہ کیا گیا تھا۔

ہانگ کانگ میں مقیم فِچ کے ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے بلومبرگ کو بتایا کہ امکان زیادہ ہے، لیکن یہ 50 فیصد سے بھی کم ہے’۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی روپے نے اس سال اب تک اپنی قدر میں تقریباً 20 فیصد کمی دیکھی ہے، اگر فنڈنگ مکمل نہیں ہوتی تو یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ آپ کرنسی کی قدر میں مزید کمی دیکھیں گے۔

تاہم واشنگٹن میں سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے پر دستخط کرنے کے ’حقیقتاً قریب‘ ہے اور اسے آئندہ چند روز میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے، گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایسی ہی امیدوں کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہمیشہ کی طرح جاری ہیں اور ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے، اور اس غیر یقینی صورتحال کے معاشی اثرات بھی ہیں۔

انہوں نے تمام عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ ’ہمارے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں، ملک کی معاشی صورتحال خاص کر نچلے طبقے کے لیے کسی تباہی سے کم نہیں‘۔

TAGGED:3 ارب ڈالر کا قرضہ ادا کرنا ہےFeaturedدیوالیہ ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حیدرآباد: چھری کے وار سے خاتون قتل،لوگ ویڈیو بناتے رہے
Next Article میں خودکشی کروں تو ذمہ دار ہوںگے … بھارتی اداکارہ کا نوٹ وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

واشنگٹن (ویب ڈیسک): پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔غیر ملکی…

May 16, 2023
دنیا

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک، 18 طالب علم زخمی

(ویب ڈیسک ):بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 18 طالب علم زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق…

July 12, 2024
انٹرٹینمنٹ

اس ماڈل کی عمر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک): سنگاپور کے ماڈل اور فیشن فوٹوگرافر چوانڈو تان نے ایک انٹرویو میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز…

June 14, 2024
پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں…

February 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?