Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کریں، آئل مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت نچوڑ رہا ہے، وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کریں، آئل مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت نچوڑ رہا ہے، وزیراعظم
پاکستان

سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کریں، آئل مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت نچوڑ رہا ہے، وزیراعظم

Published April 15, 2024
Tags: Featured بجلی منصوبوں کے لیے اربوں ڈالر کا تیل درآمد ہورہا ہے ٹرانسمیشن نظام بہتر نہیں ٹینکر مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو بارشوں سے متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بارشیں ہورہی ہیں جس سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں اضافہ ہوگا لیکن کافی جانی نقصان بھی ہوا ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر صوبوں کے ساتھ رابطے کریں اور مل کر متاثرہ مقامات پر امدادی سامان پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں بجلی چوری کو روکنا ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے، جس سے بخوبی انداز میں نمٹیں گے، پنجاب میں اس حوالے سے اچھی پیش رفت ہوئی ہے، باقی صوبے بھی اس میں تعاون کریں گے، بجلی کے ترسیمی نظام کی بہت ہی بری حالت ہے، جس کی بہتری کے لیے جتنی بھی کوشش اور سرمایہ کاری کی جائے کم ہے، اسے درست کیے بغیر جتنی چاہیں بجلی پیدا کرلیں اگر ٹرانسمیشن نظام بہتر نہیں تو ساری سرمایہ کاری ضائع ہوجائے گی، اس کام کے لیے جہاں سے بھی عالمی معیار کے کنسلٹنٹس ملیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ آکر رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں بڑھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرپلس بجلی کو مارجنل قیمت پر اس کا کچھ کریں ، ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھائیں، چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا سے متعلق تجویز کا جائزہ لیں باالآخر ہم نے متبادل توانائی کی طرف آنا ہے، ملک میں موجود خام تیل کا ٹینکر مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی اور ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 27 ارب ڈالر کی تیل برآمدات کی جاتی ہیں وہ کم نہیں کرسکتے جب تک یہاں الیکٹرک ٹرانسپورٹ نہ چلائیں، لیکن بجلی منصوبوں کے لیے اربوں ڈالر کا تیل درآمد ہورہا ہے اس کو تو متبادل توانائی کے منصوبوں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، اس سے طویل مدت میں فائدہ ہوگا، درآمدات کم ہوں گی اور ڈالرز بچیں گے۔

TAGGED:Featuredبجلی منصوبوں کے لیے اربوں ڈالر کا تیل درآمد ہورہا ہےٹرانسمیشن نظام بہتر نہیںٹینکر مافیا جونک کی طرح ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی
Next Article حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

6 ستمبر کو گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلاپہنچےگا،ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج…

September 1, 2025
پاکستاندنیا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 200 سے زائدافراد ہلاک

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں…

February 6, 2023
صحت

سوشل میڈیا کےمضر اثرات: دوسروں کی پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن کا باعث، تحقیق

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ نوجوان جو سوشل میڈیا پر پیسِوو اسکرالنگ (جو…

July 6, 2023
پاکستان

سندھ کے عوام ہوشیار! کینالز معاملے پر بارگیننگ شروع: پیپلزپارٹی نے حکومت کیساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں…

November 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?