Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کوسائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ملنی چاہیے: رانا ثنااللہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کوسائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ملنی چاہیے: رانا ثنااللہ
پاکستان

عمران خان کوسائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ملنی چاہیے: رانا ثنااللہ

Published July 19, 2023
Tags: Featured ان شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈرامے سے ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا، سائفر جیسے جھوٹے ڈرامے کی سزا ملنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اعظم خان کا بیان ان کی آڈیو کی تصدیق ہے، گھٹیا سیاسی مقاصد کے لیے سائفر ڈرامہ رچانے کے جرم میں شاہ محمود قریشی بھی پوری طرح شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا اعظم خان کے منع کرنے کے باوجود سابق وزیراعظم نے سائفر جیسی خفیہ دستاویز پبلک کی جو ایک جرم ہے، سائفر گم نہیں ہوا وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے، انہیں گرفتار کر کے سائفر برآمد کرنا ضروری ہے۔

ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اعظم خان نے اپنے بیان میں وضاحت کر دی ہے کہ وہ کہاں تھے؟ بیان کے مطابق وہ اپنے دوست کے گھر پر تھے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کے لیے سامنے آنے سے گریز کر رہےتھے، منظر عام پر آنا اعظم خان کا اپنا فیصلہ ہے، اعظم خان کل سے اپنے گھر پر ہی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جتھا ملکی مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے، اعظم خان کے بیان سے پتا چل چکا ہے کہ اصل میر جعفر کون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے ساتھ کھیل کھیلا۔

ان کا کہنا تھا سربراہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو بحران سے دوچار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ذاتی مفادات کے لیے ملک میں انارکی پیدا کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری کا اقبالی بیان ان کے خلاف جرم ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا قانون اور آئین کے مطابق میرٹ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے جرم کا حساب تو دینا ہی ہو گا، ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ پراسکیوشن کے لیے جائے گا، یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سائفر قبضے میں رکھنا،گم کرنا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیا، سائفر کی بنیاد پر لوگوں کوگمراہ کیا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جو جج فیصلہ دیتا ہے یہ اس کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں جج پر عدم اعتماد کا اظہارکیا، ان شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164 کا بیان سامنے آ گیا ہے، ہم کوئی غلام ہیں اور ایبسولوٹلی ناٹ کی حقیقت سامنے آ گئی ہے، سائفر کی کہانی سب کے سامنے آ گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فی الفور ٹرائل چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ نے اپنا اسٹے آرڈر واپس لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو کارروائی کی اجازت دی ہے۔

TAGGED:Featuredان شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صرف ایک گولی سے بڑھاپے کو جوانی میں بدلنے کا طریقہ دریافت
Next Article امریکا: ہیٹ ویو سے متاثرہ شہریوں سے ہسپتال بھرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عدالتی اصلاحات بل سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی عدالتی اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور کرلیا جبکہ…

March 30, 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ اور کوریوگرافر سومی بورا 2200 کروڑ کے آن لائن فراڈ میں شوہر سمیت گرفتار

ممبئی (شوبز ڈیسک): آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف…

September 14, 2024
پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے درجنوں مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن…

September 4, 2024
پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،قانونی ہے؛ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔…

January 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?