Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے حکم پرعمل درآمد روک دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے حکم پرعمل درآمد روک دیا
دنیا

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے حکم پرعمل درآمد روک دیا

Published July 21, 2024
Tags: Featured خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، خبرایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): ڈھاکا: بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کےلیے، 2 فیصد دیگرکیٹیگریزکےلیے مختص رہیں گی جبکہ 93 فیصد سرکاری ملازمتیں کوٹے کے بغیر میرٹ پر ہوں گی۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔

دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹا دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

TAGGED:Featuredخبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے،خبرایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی
Next Article مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

کنگ خان کے مداحوں کےلیے سرپرائز : “جوان” کا ٹریلر 31 اگست کو برج خلیفہ پرنشر ہوگا

ممبئی - دبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر…

August 29, 2023
دنیا

حزب اللہ کےڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف کی ہلاکت: اسرائیلی میڈیا کی تردید

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے…

October 14, 2024
پاکستان

جے یو آئی کا حکومت کا بھی الٹی میٹم: 8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: مولانا غفور حیدری

لاہور (ویب ڈیسک): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ 8 دسمبر تک دینی…

December 6, 2024
کھیل

انڈر 19 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ: پاکستان پاکستان کی بیلجیم کو 0-3 سےشکست

تاشقند (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان نے عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز کر دیا، قومی جونیئر ٹیم…

July 24, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?