Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گلوبل وارمنگ سےجرمنی کو 900 بلین یورو نقصان کا اندیشہ، رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > گلوبل وارمنگ سےجرمنی کو 900 بلین یورو نقصان کا اندیشہ، رپورٹ
دنیا

گلوبل وارمنگ سےجرمنی کو 900 بلین یورو نقصان کا اندیشہ، رپورٹ

Published March 7, 2023
Tags: Featured جرمنی کو اقتصادی ابتری کا سامنا موسمیاتی تبدیلی سے نقصانات کا تخمینہ 900 بلین
Share
SHARE

سڈنی (ویب ڈیسک): شدید موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں صدی کے وسط تک جرمنی کو مجموعی اقتصادی ابتری میں 900 بلین یورو تک نقصان کا اندیشہ ہے۔روئٹرز نیوز میں پیر کے روز شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت نقصانات کا تخمینہ کم کرنے کے لیے موسمیاتی موافقت کے اقدامات کی تلاش میں ہے۔

جرمنی میں سیلاب سے انفراسٹرکچر کو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ فوٹو ٹوئٹراقتصادی تحقیقی کمپنیوں پروگنوس، جی ڈبلیو ایس اور جرمنی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایکولوجیکل اکنامک ریسرچ کی طرف سے یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب وزارت ماحولیات کی طرف سے جرمنی میں موسمیاتی موافقت کی حکمت عملی پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔

حکمران اتحاد میں ہونے والی بحثوں کے درمیان بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی 2045 تک کاربن نیوٹرل بننے کے لیے ٹرانسپورٹیشن اور تعمیرات جیسے چیلنجنگ شعبوں میں گرین ہاؤس کے اخراج کو کیسے کم کر سکتا ہے۔

جرمنی میں موسمیاتی موافقت کی حکمت عملی پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔ فوٹو روئٹرزجرمنی کی معیشت اور ماحولیات کی وزارتوں نے گلوبل وارمنگ کی حد پر منحصر اس تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں شدید گرمی، خشک سالی اور سیلاب کی وجہ سے 2022 اور 2050 کے درمیان 280 تا 900 بلین یورو تک کے نقصان کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔

ان حالات کے پیش نظر جرمنی میں بہت زیادہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی، صحت کی سہولیات کے نظام پر اثرات پڑنے کے علاوہ عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان اور ٹرانسپورٹیشن کے نظام میں تعطل یا دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آنے والے برسوں میں شدید نقصان کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔ فوٹو روئٹرزتحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرمی میں شدت اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور دیگر مالی نقصانات کا حساب اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں جرمنی کی وزارت معیشت نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں شدت سے جرمنی کی ریاست رائن لینڈ- پلیٹینیٹ اور نارتھ رائن- ویسٹ فیلیا میں آنے والے سیلاب اور دیگر حادثات کے باعث 2000 اور 2021 کے درمیان کم از کم 145 بلین یورو کا نقصان پہنچا ہے۔

تحقیق میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ موسمیاتی موافقت کے اقدامات سے وفاقی اور ریاستی حکومتوں کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredجرمنی کو اقتصادی ابتری کا سامناموسمیاتی تبدیلی سےنقصانات کا تخمینہ 900 بلین
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست
Next Article وارنٹ کے باوجود عمران پیش نہ ہوئے،عدالت2بجے تک انتظار کریگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی: پکنک پر جانے والی بس الٹ گئی،7 افراد جاں بحق، خواتین اور بچے شامل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے…

June 30, 2024
پاکستان

پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

رحیم یار خان(ویب ڈیسک): رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں…

August 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان، شاہ رخ،امیتابھ سےبھی بڑا سپراسٹار:مگر کیسے ؟

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے ایک سال میں 36 فلموں کا ریکارڈ بنایا…

July 22, 2025
پاکستانکاروبار

سندھ اسمبلی میں کے ای اور نیپرا کیخلاف قرارداد منظور، بجلی چوری کے 50 ارب کراچی کےعوام سے وصولی کی مذمت

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی جس پر ایوان میں منگل…

July 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?