Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سوزش کے مریضوں کے لیے خوشخبری:دودھ ملی کافی ہےآپ کا علاج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > سوزش کے مریضوں کے لیے خوشخبری:دودھ ملی کافی ہےآپ کا علاج
صحت

سوزش کے مریضوں کے لیے خوشخبری:دودھ ملی کافی ہےآپ کا علاج

Published February 1, 2023
Tags: Featured تحقیق کی سربراہ پروفیسر میریانے نِیسین سوزش کو کم کرتے ہیں کافی میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور
Share
SHARE

کوپن ہیگن(ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پروٹینز اور اینٹی آکسیڈنٹ کا مرکب مدافعتی خلیوں میں انسداد سوزش خصوصیات کو دُگنا کر دیتا ہے۔روزمرہ کی بنیادوں پر پی جانے والی کافی میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔ سوزش (انفلیمیشن) جسم کے مدافعتی نظام کا ایک حصہ ہوتی جو کسی بیرونی مداخلت کی نشاندہی کر کے اس کو ختم کرتے ہوئے شفایابی کے عمل کو شروع کرتی ہے۔

تاہم، دائمی سوزش ذیابیطس، قلبی امراض، کینسر اور رومیٹائیڈ آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافہ کر دیتی ہے۔نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پولی فنولز سے بھرپور اشیاء کا امائنو ایسڈز (پروٹین کا بنیادی عنصر) سے بھرپور اشیاء کے ساتھ استعمال اینٹی آکسیڈینٹس کو سوزش کم کرنے کے خلاف مزید مؤثر کرتا ہے۔

کیوں کہ پولی فنولز کے امائنو ایسڈز جیسے دیگر مالیکیولز کے ساتھ استعمال کے کیا نتائج ہوتے ہیں، اس حوالے سے بہت کم مطالعے کیے گئے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے محققین نے مدافعتی خلیوں کو مصنوعی سوزش میں مبتلا کیا۔

کچھ خلیوں کو پولی فنولز بمع امائنو ایسڈز کے (جیسے کافی کو دودھ کے ساتھ دیا جاتا ہے) مختلف خوراکیں دی گئیں جبکہ دیگر کو صرف پولی فنولز (بلیک کافی کے جیسے) کی خوراکیں دی گئیں۔ جبکہ ایک کنٹرول گروپ کو کوئی خوراک نہیں دی گئی۔

مطالعے میں معلوم ہوا کہ وہ مدافعتی خلیے جن کو سوزش کم کرنے کے لیے دونوں عناصر کے مرکب کی خوراک دی گئی ان کی سوزش صرف پولی فنولز پر مشتمل خوراک کی نسبت زیادہ کم تھا۔

جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا مرکب مدافتعی خلیوں میں انسداد سوزش خصوصیات کو دُگنا کر دیتا ہے۔

محققین نے کہا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ دودھ کے ساتھ کافی کا پیا جانا اپنے اندر انسداد سوزش اثرات رکھتا ہے۔ دودھ پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں تمام نو امائنو ایسڈز موجود ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ پروفیسر میریانے نِیسین کا کہنا تھا کہ جانوروں پر تحقیق کر کے اس معاملے کو مزید گہرائی میں دیکھا جائے گا۔

TAGGED:Featuredتحقیق کی سربراہ پروفیسر میریانے نِیسینسوزش کو کم کرتے ہیںکافی میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان مخالف فلم پٹھان کی ڈٰی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش
Next Article منفرد دکھنےکی خواہش: بھارتی دلہن نے خود کو چاکلیٹ سےسجالیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ ہیوی ویٹ کردیا؛ بلوم برگ رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): بینک آف امریکا نے پاکستان کےڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا۔بینک آف امریکا…

February 27, 2024
دلچسپ و عجیب

الجزائر: راہگیروں سے گلے ملنے پر شہری کو قید کی سزا

الجیئرز(ویب ڈیسک): الجزائر میں ایک شہری کو سڑکوں پر راہگیروں سے بغیر کسی وجہ کے گلے ملنے کے جرم میں…

June 6, 2024
دنیا

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف…

August 11, 2025
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لندن (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت…

July 30, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?