Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جرمانہ معافی کی گوگل کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > جرمانہ معافی کی گوگل کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد
کاروبار

جرمانہ معافی کی گوگل کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

Published January 20, 2023
Tags: Featured اینڈرائیڈ پلیٹ فارم فیصلے کے خلاف اپیل گوگل سرچ انجن کی جانب سے گوگل کو اپنا طریقہ کار
Share
SHARE

گوگل نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے مسابقتی کمیشن کے ساتھ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم میں تبدیلیوں کے حوالے سے تعاون کرے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارتی سپریم کورٹ نے سرچ انجن کی جانب سے مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن نے اکتوبر 2022 میں گوگل پر 16 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے لیے گوگل کو اپنا طریقہ کار بدلنے کا حکم دیا تھا۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق گوگل نے آن لائن سرچ اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹور میں اپنی بالادست پوزیشن کو اپنی ایپس جیسے کروم اور یوٹیوب کے تحفظ کے لیے استعمال کیا اور مخالف ایپس کو دبایا۔

گوگل نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی اور 19 جنوری کو بھاتی سپریم کورٹ نے اسے مسترد کرتے ہوئے 7 دن میں فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مخلص ہیں اور مسابقتی کمیشن کے ساتھ تعاون کرکے آگے بڑھیں گے۔

ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نچلی عدالت کو گوگل کی درخواست کو سن کر 31 مارچ تک فیصلہ سنانا ہوگا۔

بھارت میں 60 کروڑ اسمارٹ فونز استعمال ہورہے ہیں جن میں سے 97 فیصد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتے ہیں۔

اس سے قبل 2018 میں یورپی یونین کی جانب سے بھی گوگل کے خلاف اسی طرح کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد گوگل نے کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں صارفین کو ڈیفالٹ سرچ انجن کے انتخاب کا موقع فراہم کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گوگل کو اسی طرح کی تبدیلیاں بھارت میں بھی کرنا ہوں گی۔

TAGGED:Featuredاینڈرائیڈ پلیٹ فارمفیصلے کے خلاف اپیلگوگل سرچ انجن کی جانب سےگوگل کو اپنا طریقہ کار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حیدرآباد بوندا باندی،بلوچستان برفباری:کراچی میں ریکارڈ سردی متوقع
Next Article دوست،ارباب پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگیں؛ نجم سیٹھی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر…

January 13, 2024
پاکستان

بلوچستان: ڈغاگاری میں‌پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل

کوئٹہ (ویب ڈیسک): صوبہ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر سرعام قتل کردیا…

July 20, 2025
پاکستانصحت

لاہور: بارش سےمیو اسپتال کی نئی چھتیں ٹپک پڑیں، آپریشن تھیٹرز پانی سے بھر گئے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بار ش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک…

July 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا

کراچی (شوبز ڈیسک): یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف اپ…

October 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?