نیبراسکا (ویب ڈیسک): تربیت یافتہ بندروں، شیروں اور دیگر جانوروں کا کرتب دکھانا کوئی غیر معمولی بات نہیں رہی۔ تاہم گائے کو انوکھی حرکات کرتے دیکھنا غیر معمولی کہا جاسکتا ہے اور کیا ہو اگر گائے اس میں عالمی ریکارڈ قائم کرلے!۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ کے شہر نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی میگن ریمن کی ملکیت میں چار سالہ ’گھوسٹ‘ نامی گائے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کرتب دکھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
گنیز ریکارڈ میں ان 10 کرتب کو درج کیا گیا ہے جو گائے نے 1 منٹ میں دکھائے۔
1. حکم کے بعد جگہ پر رہنا۔
2. جب بلایا جائے تو آجانا۔
3. خود ہی گلے میں رسا ڈالنے آجانا
4. گھومنا
5. جھُکنا
6. چوکی پر کھڑا ہونا.
7. ٹانگ اٹھانا
8. گھنٹی بجانا
9. بوسہ دینا
10. سر ہلانا
میگن کے مطابق گھوسٹ مختلف رنگوں کے درمیان فرق کرنے سمیت اور بھی کئی صلاحیتوں کی حامل ہے۔