Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار
پاکستان

حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار

Published December 11, 2024
Tags: Featured ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Share
SHARE

لاہور:(ویب ڈیسک ):جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور 8 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی کی تفتیش میں توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر،٫ وحید الرحمٰن، ساجد پرنس، بلال فرحانہ فاروق کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ملزمان کے وکلا کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا ۔

جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو مجرم قرار دیا۔ تفتیش میں سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان، رخسانہ نوید کو قصور وار پایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی اور حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔

دوران سماعت حاجرہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے ۔ ان کے علاوہ خواتین سمیت دیگر ملزمان بھی عبوری ضمانت کی حاضری کے لیے عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

TAGGED:Featuredملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کابینہ سے 8 آئی پی پیز کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
Next Article اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں‌حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کےملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع…

October 4, 2023
صحت

ٹی بی اب جان لیوا نہیں‌: نیا طاقتور مرکب سی ایل بی 073 تیار کر لیا گیا

نیویارک (ہیلتھ ڈیسک): طبی سائنس میں جدید ترین پیشرفت کے باوجود ٹی بی اب تک خوفناک مرض کی صورت میں…

March 8, 2023
پاکستانکاروبار

مہنگائی کا طوفان: 29 غذائی چیزوں کی قیمتوں میں %17 اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران…

February 10, 2023
پاکستان

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

(ویب‌ڈیسک): اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور…

October 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?