مری: پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،مری میں برف باری کے موسم کے باعث شدید سرد ہو چکا ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مظفر آباد کی وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،
وادی نیلم، وادی گریس ، وادی جہلم ، وادی لیپہ میں بھی برف باری ہو رہی ہے.
رپورٹ کے مطابق کوہ کڑا ، سیری کوٹ ، پیر چناسی ، پیر اسیمار اور سدھن گلی بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں ۔