Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم
پاکستاندنیا

حماس کی غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے پر آمادگی، پاکستان کا خیر مقدم

Published October 5, 2025
Tags: Featured آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز غزہ کی تعمیر نو اور دو ریاستی حل
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر مذاکرات کے آغاز سے متعلق حماس کے ردعمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں غزہ جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور نفاذ کے طریقہ کار سمیت دیگر شامل ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

وزرائے خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا گیا کہ تجاویز کے تمام پہلوؤں پر جامع مذاکرات فوراً شروع کیے جائیں تاکہ ان کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق کیا جا سکے۔

وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ تجاویز پر عمل درآمد، غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے اور ایک جامع معاہدے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کوششوں کے ذریعے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی ممانعت، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا، تمام یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کا اتحاد، تمام فریقوں کی سلامتی کے لیے ایک متفقہ سیکیورٹی نظام، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا، غزہ کی تعمیر نو اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ و پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

TAGGED:Featuredآمادگی کے اعلان کا خیر مقدمایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپردپاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہحماس کی جانب سے غزہ کا انتظامغزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویزغزہ کی تعمیر نو اور دو ریاستی حل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک؟ اپنے صوبے کا پانی استعمال کرنے کیلیے پنجاب کو اجازت کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
Next Article اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

9 مئی سے متعلق فوج کےمؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہےنہ آئےگی،بلوچ راجی مچی دہشت گرد تنظیموں کی پراکسی ہے؛ ISPR

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےکہا ہےکہ 9 مئی سے متعلق فوج…

August 5, 2024
کھیل

بولنگ کرانا چاہتا ہوں، کیمپ میں بلایا جائے: وہاب ریاض کی پی سی بی سے درخواست

(ویب ڈیسک ): لاہور : مشیر کھیل وہاب ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سے کیمپ میں…

June 5, 2023
دنیا

جنوبی کوریا میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون منظور

جنوبی کوریا (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اساتذہ کو والدین کی شکایات سے بچانے کیلئے نیا قانون…

September 22, 2023
پاکستانصحت

بلوچستان میں شادی کیلیے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس…

August 24, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?